بلوچستان میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی، لڑکی جاں بحق

گذشتہ روز صوبے میں آسمانی بجلی، چھت گرنے کے واقعات میں 8افراد جاں بحق ہوئے
barish

جھل مگسی ،باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں جاری ہیں جس دوران چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

بلوچستان کے علاقے کوہلو، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، مستونگ، نوشکی اور قلات میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مستونگ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور قلات میں ژالہ باری سے باغات اوردرختوں کو نقصان پہنچا، تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں سولرپینلز طوفانی ہوا میں اڑگئے۔طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے سنجاوی، پشین،توبہ کاکڑی، شیلاباغ ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پسنی میں وارڈ نمبر 5 میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ پشین میں 15 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا،سیلابی ریلے کے کے باعث بند ہونے والے ہنہ اوڑک اور چشمہ اچوزئی کے راستے دوبارہ بحال ہوگئے۔ کیچ کے علاقے تمپ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کیا گیا، درہ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر پانی کا بہاؤجاری ہے، پی ڈی ایم اے کی شہری اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت،چشمہ اچوزئی سیلابی ریلے میں گذشتہ رات پھنسی گاڑیوں کو نکال دیا گیا۔ پشین میں بھی درجنوں لوگوں کو ریسکیو کیاگیا.

ضلع خیبر میں مسلسل بارشوں سےکئی گھر اورحجروں کانقصان،شہریوں کی حکومت سے مدد کی اپیل
ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں بھی مسلسل بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،لنڈی کوتل کے علاقہ بھائی خیل میں حاجی ایوب شینواری کے گھر کی چار دیواری گر گئی ہے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ گھر کی چار دیواری دوبارہ تعمیر کی جاسکی۔دوسرے واقعہ میں پاک افغان بارڈر تورخم سے ملحقہ علاقہ میں بارشوں سے گھروں اور حجروں کو نقصان پہنچا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل مورگی خیل میں گزشتہ رات سے جاری مسلسل بارشوں سے خلیل رخمان کی حجرہ کی دیوار اور چھت گر گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم حکام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حجرہ کی دیوار دوبارہ تعمیر کی جاسکے۔ گزشتہ روز پشاور تورخم ہائی وے پر پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ایک ٹیکسی کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کار میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔

بارشوں سے نقصانات، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات
وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے کو حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات کی ہیں، ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہمارا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ہم معیشت پر کئی اجلاس کر چکے ہیں، آج پاور دویژن کا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ان بارشوں سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں فائدہ ہوگا لیکن اس بارش میں کافی جانی نقصانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے،این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ وہاں امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں جہاں اس کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی مشینری اور واسا کے عملے کو نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ مزید طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں تغیانی متوقع ہے ، مری اور گلیات میں بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ،آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں ۔

مسلسل بارش کی وجہ سے لوئر دیر لقمانبانڈہ تحصیل خال میں گل دازیب نامی شخص کا مکان گر گیا، اس میں 4 بندے ابھی تک ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، امدادی کام جاری ہے۔

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

چترال مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جاں بحق ، کئی گھرمنہدم
چترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے جبکہ چترال پشاور روڈ، بونی روڈ، گرم چشمہ روڈ، اپر چترال میں بونی تورکھو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں جبکہ بمبوریت وادی میں عیدالفطر کے موقع پر آئے ہوئے سینکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں کیونکہ بمبوریت روڈ ایون گاؤں سے آگے درجنوں مقامات پر بند ہے۔ چترال پشاور روڈ عشریت کے کوچھان گول، دروش کے کڑدام گول اور چمور کھون کے مقام پر سیلابی ملبہ کی وجہ سے بند ہے۔ چومور کھون کے مقام پر ایک غیر مقامی سیاح کی گاڑی کو مقامی افراد نے سیلابی ملبہ سے نکال لی ہیں۔ ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن چترال بلبل حسن نے میڈیا کو بتایاکہ ہفتہ کی صبح چیو ڈوک کے مقام پر دوگھر مسلسل بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چترال پولیس کے جوان اور ریسکیو 1122کی ایمرجنسی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ایک کمسن بچی کو منہدم گھر کے ملبے ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوگئے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اسی طرح اپر چترال کے گاؤں استارو میں ایک چرواہا طوفانی بارش میں راستہ بھول کر پہاڑسے گرکر جان بحق ہوگیا۔ بکرآباد بالا میں بھی دو گھر منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی۔ اسی طرح چترال بونی رڈ پر واقع کوغوزی گاؤں میں ایک گھر پر پہاڑی پتھر گرگئی تاہم گھرکے مین معجزانہ طور پر محفوظ رہ گئے۔ کالاش وادی رمبور میں پراکڑاک میں ایک رہائشی مکان منہدم ہوئی لیکن کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔

چترال بونی کا مصروف ترین روڈ نیردیت، کاری اور شاچار کے مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ گرم چشمہ روڈ بیل پھوک، انداختی اوردوسرے متعدد مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے بند ہے اور لوٹ کوہ کی مختلف وادیوں کریم آباد، ارکاری اور سوسوم بھی بارش کی وجہ سے بند بتائی جاتی ہیں۔ اپر چترال میں بونی تورکھو روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اور اپر چترال اور گلگت بلتستان کو ملانے والی شندور روڈ بھی بند ہے۔

دو دن کی بارشوں کے بعد اپر چترال کے ریچ، تریچ، لاسپور میں جبکہ لویر چترال میں گوبور میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 4سے 8انچ تک برف پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔چترال ائرپورٹ روڈ بھی چیو پل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہے جس کی وجہ سے بلچ اور اس سے اوپر علاقوں کے لوگ لینیک روڈ استعمال کررہے ہیں۔ 1980ء میں تعمیر شدہ چیو پل میں شگاف پڑنے کی وجہ سے فی الحال موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔اپر چترال میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے تمام سیلولر نیٹ ورک سولر بیٹریوں کے بیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں رابطہ ممکن نہیں رہا۔ ان علاقوں میں لویر چترال کے گرم چشمہ، ارکاری، سوسوم، جنجریت کوہ، شیشی کوہ، کالاش ویلیز، گولین جبکہ اپر چترال کے تریچ، ریچ، کھوت، لاسپور، یارخون، نوگرام، اویر اور دوسرے علاقے شامل ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی چترال نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری افسران کی تعطیلات منسوخ کر کے اسٹیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی.

بارشیں،غیر ضروری سفر اور تفریحی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں،وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر کا عوام کو مشورہ
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلینجر کا سامنا ہے۔ حالیہ بارشوں سے بلوچستان اور کے پی کے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ریسکیو و ریلیف کے اداروں سے رابطہ میں ہیں۔ریسکیو اداروں کو ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات کی ہیں۔ عوام ریسکیو اداروں سے تعاون کریں، امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔عوام غیر ضروری سفر اور تفریحی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔

بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے کر زمینداروں کے زرعی بل معاف کئے جائیں، عبدالغفور حیدری
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ انصار الاسلام کے کارکن گھروں سے نکل کر لوگوں کی مدد کو پہنچیں ۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اپنی سرگرمیاں تیز کردیں ۔بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے کر زمینداروں کے زرعی بل معاف کردیا جائے ۔گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کچی آبادیاں ملیا میٹ ہوگئی ہے ۔رفاعی ادارے اور پی ڈی ایم اے بلوچستان میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے لوگوں کی مدد کو پہنچیں۔

Leave a reply