ن لیگ ،جمعیت علماء اسلام کیخلاف کھل کر میدان میں آ گئی

0
110
nawaz

مسلم لیگ ن ،جمعیت علماء اسلام کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی، جے یو آئی کو مخصوص نشست دینے پر ن لیگ عدالت پہنچ گئی، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کو اقلیتی نشست دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے درخواست میں الیکشن کمیشن ، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور جے یو آئی ف کے اقلیتی رکن گورپال سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے ،پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ن لیگ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ” الیکشن کمیشن نے 26 مارچ کو اقلیتی نشست پر گورپال سنگھ کے نام کا اعلامیہ جاری کیا،مسلم لیگ ن کی 7 مخصوص نشستیں بنتی تھیں، الیکشن کمیشن نے 7 کے بجائے 6 نشستیں دیں، الیکشن کمیشن نے آئین ، الیکشن ایکٹ اور رولز کے خلاف درخواست گزار پارٹی کو ایک نشست کم دی”۔

پشاور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین اور الیکشن ایکٹ میں مخصوص نشستوں کے لیے فارمولا طے ہے، الیکشن کمیشن نے فارمولے کے برعکس درخواست گزار پارٹی کو ایک اقلیتی نشست سے محروم کردیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،عدالت الیکشن کمیشن کے اعلامیے کو کالعدم قرار دے اور اس درخواست پر حتمی فیصلے تک اسپیکر اسمبلی کو گورپال سنکھ سے حلف لینے سے روکے۔

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply