باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے
نیب جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹنٹ اسلم مسعود وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔اسلم مسعود کو اکتوبر 2018ء میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔
اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اسلم مسعود پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام تھاانھیں گزشتہ سال فروری 2019ء میں اسلام آباد لایا گیا جہاں فیڈرل انوسٹی اتھارٹی (ایف آئی اے) کی چار رکنی ٹیم نے ائیرپورٹ سے ہی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ انھیں سعودی عرب سے پاکستان لایا گیا تھا۔
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا
زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک
واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،