امریکی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیشن شو میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے سعودیوں کے دل جیت لی تاہم پاکستان میں اداکارہ کی پرفارمننس پر اعتراض کیا جا رہا ہے،اداکارہ کے نیم برہنہ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،یہ شو ایلی صعب کی فیشن انڈسٹری میں 45 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
لوپیز نے سفید پروں والے باڈی سوٹ میں، جو کہ ایک منفرد اور دلکش ڈیزائن کا حامل تھا، اپنے مشہور گانوں جیسے ‘آن دی فلور’ پر پرفارمنس دی۔ شو کا عنوان "ایلی صعب کی 1001 موسموں کی کہانی” تھا، جس میں برانڈ کے کئی سفیروں نے شرکت کی اور 300 ماڈلز نے مختلف ملبوسات کی نمائش کی۔اس یادگار ایونٹ میں دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں اداکارہ ہیلی بیری شامل تھیں۔ تقریب کا سب سے جذباتی لمحہ وہ تھا جب عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ سلین ڈیون نے اپنے مشہور گانے ‘دی پاور آف لو’ اور ‘آئی ایم الائیو’ پیش کیے۔ کیمیلا کابیلو کی آواز میں ‘سینیوریتا’ بھی حاضرین کو محظوظ کرنے کے لیے پیش کیا گیا۔
بن ایفلک سے علیحدگی اور اپنی ‘دس از می… ناؤ’ ٹور کی منسوخی کے بعد جینیفر لوپیز نے مختلف مواقع پر اپنی موجودگی سے سب کو متاثر کیا۔ حالیہ دنوں میں وہ پیرس فیشن ویک میں اور اپنی نئی فلم ‘انسٹاپ ایبل’ کی تشہیر کے دوران بھی نظر آئیں۔
ریاض کے اس شو میں جینیفر لوپیز نے مضبوط اور خوداعتمادی سے بھرپور انداز میں واپسی کی۔ انہوں نے شو کا آغاز ایک بلند پلیٹ فارم سے کیا اور اپنے ڈانسرز کے ہمراہ شاندار انداز میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔ ایلی صعب کے ڈیزائن کردہ لباس میں گلوکارہ نے ‘آئی ول سروائیو’، ‘آن دی فلور’ اور ‘لیٹس گیٹ لاؤڈ’ جیسے گانوں پر پرفارم کرکے مداحوں کو محظوظ کیا۔
جینیفر لوپیز نے بن ایفلک کے ساتھ طلاق کے تنازعے کو بھلا کر سعودی عرب میں شاندار شو پیش کیا،جینیفر لوپیز نے اس ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "ریاض سیزن” کے دوران ایلی سب کے "1001 سیزنز” ایونٹ میں اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔55 سالہ گلوکارہ اور ڈانسر کو ایک چمکدار چاندی کے لباس میں اسٹیج پر دیکھا گیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، اداکارہ اپنی گلوکاری کے ساتھ پرفارمنس کرتے ہوئے نظر آئیں، جب کہ ان کے ساتھ بیک اپ ڈانسرز بھی تھے۔
لبنانی ڈیزائنر ایلی صعب نے اس ایونٹ میں اپنے 45 سال مکمل ہونے کی خوشی میں فیشن شو منعقد کیا۔ "1001 سیزنز آف ایلی صعب” کے نام سے پیش کیے گئے اس شو میں 300 خصوصی ڈیزائنز کی کلیکشن پیش کی گئی، جو مشہور عرب کہانیوں "ہزار داستان” سے متاثر ہو کر تیار کی گئی تھی۔ریاض سیزن کے دوران پیش کی گئی یہ کلیکشن فیشن انڈسٹری کی مشہور شخصیت کارین روئٹفلڈ نے اسٹائل کی تھی۔جینیفر لوپیز کو اس دوران ایک خوبصورت سیاہ گاؤن میں سیلین ڈیون کے ساتھ پوز کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
بی بی سی کے پروگرام "دی گراہم نورٹن شو” میں بات کرتے ہوئے لوپیز نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے 16 سالہ جڑواں بچوں، میکس اور ایمی، کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی مانگی لیکن کہا کہ وہ اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں رکھتیں۔ایک جذباتی لمحے میں، لوپیز نے بتایا کہ ایک مداح نے ان سے کہا کہ معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، جس پر وہ جذباتی ہو گئیں۔
امریکی اداکارہ کے سعودی عرب میں نیم برہنہ لباس میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، پاکستانی صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں، صحافی نوید شیخ نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب پاکستانی سمیت دنیا کی اشرافیہ یورپ کی بجائے جدہ کا رخ کیا کرے گی۔ حالات تو یہ ہی بتا رہے ہیں۔
https://x.com/naveedsheikh123/status/1857783879131640191
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ امشال اور مناہل ملک کی ننگی ویڈیو کے لنک ڈھونڈنے والی قوم سعودی عرب میں ہونے والے کنسرٹ پر اعتراض کررہی ہے
امشال اور مناہل ملک کی ننگی ویڈیو کے لنک ڈھونڈنے والی قوم سعودی عرب میں ہونے والے کنسرٹ پر اعتراض کررہی ہے https://t.co/bfWfxc29Bc
— صدارتی نظام (@presidentialrul) November 16, 2024





قبل ازیں رواں برس ماہ مئی میں سعودی عرب میں پہلی بار خواتین ماڈلز نے نیم عریاں کیٹ واک کی، سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا جس میں خواتین ماڈلز نے نیم عریانلباس پہن رکھا تھا،خواتین ماڈلر کی کمر، پیٹ، ٹانگیں، کندھے سب نظر آ رہے تھے، سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد جمعہ کے روز اور مردوں کے سامنے کیا گیا
سعودی عرب بہت تیزی سے جدت کی جانب بڑھ رہا ہے، سعودی مملکت میں خواتین کے سخت قوانین میں بھی نرمی کی جارہی ہے،ایسا محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے ہو رہا ہے،سعودی عرب میں خواتین کو کئی کاموں میں اب چھوٹ دی گئی، خواتین اب بغیر پردے کے گھر سے نکل سکتی ہیں تو وہیں کھیلوں میں بھی خواتین کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت ملی جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں، اب سعودی عرب میں پہلاسوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد ہوا جس میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کی گئی تھی،
سوئمنگ سوٹ فیشن شو سعودی عرب میں پہلا تجربہ تھا، اگر دس برس پیچھے جائیں تو خواتین برقعہ کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتی تھیں لیکن اب سعودی عرب میں واقعی تبدیلی آ گئی ہے،سوئمنگ سوٹ فیشن شو میں شریک ماڈلز نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا، دوسرے لفظوں میں خواتین نیم برہنہ تھیں، خواتین ماڈلز نے کیٹ واک کی،اس دوران انکے جسم کے حصے کندھے، ٹانگیں، کمر سب نظر آ رہا تھا،ایک خاتون قنزل نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ سعودی عرب بہت قدامت پسند ہے لیکن ہم نے خوبصورت سوئمنگ سوٹ دکھانے کی کوشش کی جو عرب دنیا کی نمائندگی کرتے ہیں، جب ہم یہاں آئے تو ہم نے سمجھا کہ سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد پہلی بار ہوا ہے، اس میں شامل ہونا "ایک اعزاز” کی بات ہے۔
سعودی عرب میں پہلے سوئمنگ سوٹ فیشن شو کے انعقاد کے بعد خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں سعودی عرب پر تنقید بھی کی جا رہی ہے.
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم
کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا
کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل
16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار
دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم








