جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہئے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آئے گا؟ نااہلی فیصلے پر تبصرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان جنہوں نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی تھی اور آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا، پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا اس نے الیکشن کمیشن کو کافی عرصہ بے وقوف بنانے کی کوشش کی، فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن اور پاکستانی عوام سے جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہئے
Faisal Wada disqualified by EEC. He tried to fool them for a long time eventually the shame is for him only for lying to EEC and the people of Pakistan.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) February 9, 2022
سینئر صحافی و اینکر پرسن نجم ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ضمنی اور کنٹونمنٹ انتخابات میں مداخلت نہ ہونے کے بعد فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ آنا ۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کی علامت ہے؟ اگرچہ ابھی عدالتوں کے پاس اس فیصلے پر حکم امتناعی اور لٹکانے کا اختیار موجود ہے۔کیا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آئے گا؟
کیا ضمنی اور کنٹونمنٹ انتخابات میں مداخلت نہ ہونے کے بعد فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ آنا ۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کی علامت ہے؟ اگرچہ ابھی عدالتوں کے پاس اس فیصلے پر حکم امتناعی اور لٹکانے کا اختیار موجود ہے۔
کیا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آئے گا؟
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) February 9, 2022
حامد میر لکھتے ہیں کہ تاحیات نا اہلی ، تنخواہ واپس کرو ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی بڑے طوفان کا پتہ تو نہیں دے رہا؟
تاحیات نا اہلی ، تنخواہ واپس کرو ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی بڑے طوفان کا پتہ تو نہیں دے رہا؟ https://t.co/Le0D9QJnct
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) February 9, 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی پی ٹی آئی کے لیے دھچکا نہیں فیصل واؤڈا کی نااہلی پر سپریم کورٹ جائیں گے پچاس دن کی ان کی سیاست ہے وزیر اعظم اس بعد مضبوط ہوں گے سعودیہ سے قیدیوں اور حج سمیت، متعدد ایشوز ہر بات کی اگر اسلام آباد میں کرپشن ہے تو ہمیں بتائیں نیب میں کرپشن کے 70میگا کیسز ہیں یہ سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں 23مارچ کو جے ٹین سی کی فلائنگ پاس ہوگی آسٹریلیا کی ٹیم آرہی یے یہاں کوئی مسئلہ نہیں،پچاس دن بعد ان کی سیاست بند ہوجائے گی لوگوں نے ہم سے چوری کے پیسے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی امیدیں رکھی تھیں ہم لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لاسکے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چودھری شجاعت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،ہمارے اتحادی ہی ملاقاتیں کررہے ہیں اس میں کوئی مسئلہ نہیں،14فروری کو چینی وزیرداخلہ آرہے ہیں عمران خان 22سال بعد روس کا دورہ کریں گے،23سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آرہی ہے مجھے 23 مارچ کو بھی اپوزیشن والے آتے نظر نہیں آرہے اپوزیشن کے راستے جدا ہیں، ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں،رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15فیصد مارچ سے اضافہ ہوگا،فضل الرحمان کی سیاست مختلف،پیپلزپارٹی اورن لیگ کی مختلف ہے،عمران خان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے،اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں اپوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے،اپنے بندے پورے کرے،آزادکشمیراوربلوچستان میں وراثتی سرٹیفکیٹ دینے جا رہے ہیں،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سب سے مضبوط کیس شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے ،شہباز شریف، نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں،عدم اعتماد کا شوق پورا کریں ، 50دن میں آ پ کو پتہ لگ جائے گا،عدم اعتماد کےبندے نہیں لاسکتے ،لانے ہوتے تو ساڑھے 3 سال پہلے لے آتے نادرا اور پاسپورٹ، سروسز کو بڑھانے جارہے ہیں آئی جی کو کہاہے اسلام آباد میں زخمی ہونے والے بچے کے گھر جائیں ہمارے طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں کل ایک بہادرلڑکی نےبھارت کوبےنقاب کردیا،
پی پی پی کے قادر مندو خیل نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اج پونے چار سال ہو گئے ہیں اس بات کو،فیصل واڈاڈ نے اپنے کاغذات میں دوہری شہریت کو چھپایا تھا اج الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ سنایا ہے یہ پی پی پی کی قیادت کی جیت ہے یہ سینیٹ کی سیٹ سے بھی نا اہل ہوا تھا اس پر بھی پی پی پی ہی جیتے گی ہمارا قافلہ جب اسلام آباد پہنچے گا تو یہ کٹھ پتلی حکومت گر جائے گی فیصل واوڈا حکومتی مالا کا پہلا دانا ہے جو بکھر چکا ہے۔
فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ
فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا
فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے
کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی
میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا
دوہری شہریت،فیصل واوڈا نے ایک بار پھر بڑا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، ایک اور مگر آخری موقع مل گیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ملتوی،ن لیگ مفاہمت چاہتی ہے یا منافقت، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا نااہلی کیس،آخری تاریخ دے دی، اب مزید نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی
میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان
فیصل واوڈا تاحیات نااہل،2 ماہ میں تنخواہیں،مراعات واپس کرنیکا حکم،سینیٹرشپ بھی گئی