جھگی پر فائرنگ، 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

0
47

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں جھگی پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق چار خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شالکوٹ تھانے کی حدود میں واقع کانک سٹاپ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے بھکاریوں کی جھگی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ بھیک مانگنے کے لئے نکل رہی تھیں۔

فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق مرد سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچیں لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت شبنم جبکہ زخمیوں کی شناخت شگفتہ، ثمینہ، نازیہ، نادیہ، رحمت، عمر، گل محمد کے ناموں سے کر لی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاٗ کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تعداد یک تھی جو وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی پستول کی گولیوں کے 9 خالی خول ملے ہیں ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply