![waqar mehdi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/11/waqar-Mehdi.webp)
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے غیر متوقع نتائج پر حیران ہونے کے بجائے سنجیدہ سیاسی رویہ اپنانے
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی سب بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے کراچی کے میئر کا عہدہ اصولی طور پر پیپلزپارٹی کا حق ہے پیپلزپارٹی کی سیٹیں جماعت اسلامی سے زیادہ ہیں کراچی کے باشعور عوام نے پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے پی ٹی آئی کراچی کی سیاست میں اپنے سازشی کردار سے باز رہے کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا ہے جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے سازشی جال میں نہ پھنسے کراچی کے بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کا پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے جماعت اسلامی دھاندلی کے بھونڈے الزام کی آڑ میں شہر کا امن خراب کرنے سے گریز کرے جماعت اسلامی کے سنجیدہ اور سینئر رہنما جماعت اسلامی کراچی کے ساتھیوں کو امن کا درس دیں
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے عوامی مینڈیٹ کو جماعت اسلامی کھلے دل سے تسلیم کرےمیں نہ مانوں والی روش جماعت اسلامی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے پیپلزپارٹی نے لاکھ تحفظات کے باوجود جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے ہم جماعت اسلامی کو مشورہ دیتے ہیں کہ بدامنی کے بجائے اصولی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں
دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے احتجاجی مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی خفت مٹانے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں جماعت اسلامی بھی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرے عوام نے سندھ حکومت اور سابق ایڈمنسٹریٹر کی کارگردگی کی بنیاد پر ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیے سابق ایڈمنسٹریٹر نے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں کراچی کا چہرہ تبدیل کردیا پیپلز پارٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے کبھی بھی فنڈ کی ناہوتی کا رونا نہیں رویا کراچی کی عوام کے مسترد کردہ جماعت کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے تحریک انتشار کے لوگوں کو سمجھ لینا چاہیں ان کی بیساکھیاں اب ہٹ چکی ہیں عوام اپنا مینڈیٹ چرانے کی اب کسی کو اجازت نہیں دینگے 2018 کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے اب بھی خوش فہمی کا شکار ہیں کراچی کے عوام شرپسند عناصر کو احتجاج کی آڑ میں شہر کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دینگے
دوسری جانب کراچی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ جماعت اسلامی کی دھاندلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن میں کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا،الیکشن کمیشن 23 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا جماعت اسلامی نے چھ یونین کونسلز میں دھاندلی،اور غلط گنتی کی شکایات کی تھی ،جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے خلاف کاروائی کی درخواست کی تھی
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی زیدی، بلال غفار،سعید آفریدی اور ساتھیوں پر مقدمہ،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پورے سندھ میں جعلی مقدمے بنارہی ہے، جہاں تحریک انصاف جیتی وہاں نتائج تبدیل کرکے جیالوں کو جتوایا جارہا ہے، آواز اٹھانے والوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں، گزشتہ روز ڈی آر او آفیس پر علی زیدی اور ساتھیوں پر مسلح جیالوں نے حملہ کیا،چوری کرنا آصف زرداری کے جیالوں کی تربیت ہے پی ٹی آئی کی نہیں،الیکشن کمیشن، انتظامیہ، پولیس کی مدد سے سندھ پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن میں ہی پیپلزپارٹی قیادت کو اندازہ ہوچکا ہوگا عوام ان سے کتنی نفرت کرتی ہے، ایڈیشنل آئی جی، آئی جی بننے کی خواہش میں بھرپور غلامی کررہے ہیں، جو افسران اور انتظامیہ زیادتیاں کررہے ہیں انہیں بھولیں گے نہیں،
،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم
پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔
، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے
قبل ازیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے ۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،