جبران ناصر کو پندرہ کے قریب مسلح لوگ اٹھا کر لے گئے،اہلیہ کا دعویٰ

0
35
Jibran Nasir

اداکارہ منشا پاشا نے دعوی کیا ہے کہ شوہر اور سماجی کارکن جبران ناصر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کچھ دیر پہلے میرے شوہر جبران ناصر کو پندرہ کے قریب مسلح لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں ۔

ویڈیو میں منشا پاشا کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ عشائیے سے واپس آرہی تھی،کچھ لوگ سفید رنگ کی گاڑی میں آئے اور جبران کو ساتھ لے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ لوگ تھے جو اسلحہ کے زور پر انہیں حراست میں لے کر گئے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ میرے خاوند کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں تاکہ وہ واپس آجائیں اور دعا کریں کہ وہ خیر و خیریت سے گھر آجائیں جبکہ خیال رہے کہ اس دوران ان کے آواز میں کافی درد دکھ تھا اور وہ کافی پریشان نظر آرہی تھیں.

Leave a reply