جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا وہ اب کیا کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان کا حیرت انگیز دعویٰ

0
25

جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا وہ اب کیا کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان کا حیرت انگیز دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے۔ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا نظریہ عمران خان کا ہےجو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔

ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے،وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔ کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں.

اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں۔پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔ "دولت اور خود کو بچاؤ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔ خود کو Relevant رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔

Leave a reply