وزیرآباد حملہ؛ جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کردی، عمران خان کے دعوے اور ملزم کے بیان میں تضاد پایا گیا.

 وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر موجود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے ملزم نے جے آئی ٹی کو حملے سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔ باغی ٹی وی کے مطابق عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے محرکات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دعوے اور ملزم کے بیان میں تضاد ہے۔

ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے کی وجہ سے سامنے آکر فائرنگ کی۔ اس کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا چاہتا تھا لیکن پکڑا گیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ملزم نے بتایا کہ میرا کسی بھی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے حملہ کرنے کو کہا تھا۔ ملزم کے مطابق وہ 2 گھنٹے تک حملے کے لیے انتظار کرتا رہا۔

اس سے قبل سانحہ وزیر آباد پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) پر وفاق نے اعتراضات عائد کیے تھے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کے تحفظات سے سینئر حکام کو آگاہ کردیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات درست ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اگر انٹیلی جنس کے نمائندے شامل نہ ہوں تو پنجاب کے افسران پر مشتمل کمیٹی ہی کہلائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا
لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق
محکمہ داخلہ نے کہا تھا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں وفاق کے تحفظات پر مشتمل مراسلے کو صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Shares: