وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی کو اس کا اندازہ بھی نہیں کہ کتنی بارش ہوئی میں سندھ بھر کے اضلاع میں گیا ہوں میں نے آج متعدد کیمپس کا دورہ کیا لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں سندھ بھر میں اوسطاً 11 سو بعض علاقوں میں18 سو ملی میٹر بارش ہوئی تربیلا ڈیم جیسے 20 ڈیمز کے پانی جتنی بارش سندھ میں ہوئی پانی صرف منچھر جھیل کے ذریعے دریائے سندھ میں جائے گا صرف 4 سے ساڑھے 4 لاکھ ٹینٹس ابھی بانٹ چکے ہیں جو کافی نہیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی رتوڈیرو آمد ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے سڑک پر قائم میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شا ہ کو میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے بریفنگ دی اور کہا کہ میڈیکل کیمپ میں روزانہ 300 مریضوں کی او پی ڈی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹرز کو ملیریا کی ادویات کیمپ پر مریضوں کو مہیا کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شا ہ نے بچوں کیلئے ٹینٹ لگا کر دینے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ سندھ نے ٹینٹ میں بیٹھے لوگوں سے سہولیات کی فراہمی پر سوال کیا جس پر ٹینٹ میں موجود افسر نے جواب دیا کہ سب ملا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس سے پوچھا ہے وہ بتا ئے گا، آپ کی بات نہیں مانونگا جو متاثرین بتائینگے وہ مانونگا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وہاں مزید کچھ ٹینٹ لگائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا رتوڈیرو میں ڈاھانی کالونی میں قائم میڈیکل کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین بچوں سے ملاقات اور بچوں کیلئے فوری ٹینٹ لگا کر دینے کی ہدایت@MuradAliShahPPP #SindhFloods2022 pic.twitter.com/O2FArj8mWH
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) September 22, 2022
سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی بیماریاں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں بنائے گئے ریلیف کیپس میں 210 متاثرین جلدی امراض میں مبتلا ہیں حیدرآباد میں 164 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا میں مبتلاہوئے آنکھوں کے انفیکشن کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا 99 مشتبہ اور تصدیق شدہ 11 کیسز رپورٹ ہوئے ،250 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ،376 افراد دیگر مختلف امراض میں مبتلا ہوئے ایک ہزار 351 افرادکو میڈیکل سہولیات دی گئیں
وزیرخارجہ بلاول کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے
پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم