جو سزا دینی ہے دے دیں،کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک کا عدالت سے مکالمہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی عدالت نے کشمیری حریت پسند رہنما اور جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، یاسین ملک کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا، دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے یاسین ملک کے کیس کی سماعت آج بدھ کو بھی کی، سماعت کے دوران بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے یاسین ملک کو سزائے موت سنانے کی استدعا کی

یاسین ملک نے عدالت میں جج سے مکالمہ کیا یسین ملک نے جواب دیتے ہوئے عدالت سے کہا ’میں یہاں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا۔ آپ نے جو سزا دینی ہے دے دیجیے۔ لیکن میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے اگر میں دہشت گرد تھا تو انڈیا کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟ اگر میں دہشت گرد تھا تو اس پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟ اگر میں دہشت گرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟ ’اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا سمیت دیگر ملکوں میں اہم جگہوں ہر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟ عدالت نے یسین ملک کے سوالات کو نظر انداز کیا اور کہا کہ ان باتوں کا وقت گزر گیا، اب یہ بتائیں کہ آپ کو جو سزا تجویز کی گئی ہے اس پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو بولیے یسین ملک نے کہا کہ میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ جو عدالت کو ٹھیک لگتا وہ کرے۔

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹکے سربراہ یاسین کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا ،یاسین ملک پر دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کا الزام ہے، ایسا پہلی با ر ہوا کہ یاسین ملک کو عدالت نے مجرم ٹھہرایا ہے، یاسین ملک پر غداری کا الزام بھی لگایا گیا ہے،

دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان نا قابلِ یقین ہے یاسین صاحب نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یہ کیساانصاف ہےکہ یاسین ملک صاحب کوعدالت میں بولنے کاحق تک نہیں دیا جارہا اور نہ ہی انہیں وہ بنیادی حقوق حاصل ہیں جو ایک قیدی ،حتیٰ کہ انسان کو حاصل ہیں۔ بھارت کی جانب سے کسی خیر کی امید نہیں ہے

سابق وزیراعظم ، ن لیگ کے رہنما نواز شریف نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں افسوسناک عمل ہے،کشمیری عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،عالمی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو یاسین ملک پر آواز بلند کرنی چاہیے،

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے کی سامنے آنے والی خبریں باعث تشویش ہیں، یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے کا بھارت کی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،بھارتی عدالتی فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور سوچی سمجھی سازش ہے،یاسین ملک حریت رہنماء اور کشمیریوں کے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کرنے والے نڈر رہنماء ہیں، یاسین ملک کو سزا سنانا کشمیر کےحقوق کی پرامن جدوجہد کی تحریک کو کمزور کرنے کی سازش ہے، بھارت نے یاسین ملک کے کیس میں قانونی اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں، یاسین ملک کو وکیل نہ اپنےدفاع میں کچھ کہنے کا موقعہ دیا گیا اور نہ ہی وکیل فراہم کیا گیا اقوام متحدہ اور عالمی برادری حریت رہنماء کے خلاف یکطرفہ فیصلے کا نوٹس لے، پیپلزپارٹی ہر فورم پر کشمیر کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی،

آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت

Shares: