جس نے ویکسین نہ لگوائی اس کے خلاف حکومت پنجاب نے سخت فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی : حکومت پنجاب کے کوروناکےتدارک اورکورونا ویکسی نیشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانےوالےافرادکی موبائل سم بلاک کرنےکاحتمی فیصلہ کر لیا گیا. 12جون سےپنجاب بھرمیں18سال سے زائد عمر کے افرادکی واک ا ن ویکسی نیشن کافیصلہ کیا گیا ہے .

پنجاب کےاہم مزارات کےباہرموبائل ویکسی نیشن کیمپ قائم کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے . 20فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کرانےوالےتمام اضلاع میں کاروبارکھول دئیےجائیں گے.

ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کوروناکے تشویشناک مریضوں ں کی تعدادمیں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،

Shares: