73سال بعد اوورسیز پاکستانیوں کو’’ووٹ کا حق‘ کا بل منظور:عمران خان کے ووٹ بنک میں‌ اضافہ ہوگیا

0
27

اسلام آباد : 73سال بعد اوورسیز پاکستانیوں کو’’ووٹ کا حق‘ کا بل منظور:عمران خان کے ووٹ بنک میں‌ اضافہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق 73سال بعد اوورسیز پاکستانیوں کے ’’ووٹ کا حق‘ کا بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا،

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں سینئر پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد۔

 

اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید لکھتے ہیں کہ 73 سال بعد، اوورسیز پاکستانیز کے right of vote کا بل پاکستان کی قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔ اپوزیشن نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور بل کی مخالفت بھی کی۔ اب بلِ سینیٹ آف پاکستان میں پیش ہوگا۔

دوسری طرف اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے بل کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہر کوئی دینا چاہتا ہے۔چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے اوورسیز پاکستانی سے مقابلہ کرکے ہاوَس کا ممبر بنے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کا اپنا انتخابی حلقہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج تنقید نہیں اپیل کررہا ہوں کہ آپ رولز کو سسپینڈ نہیں کریں گے۔ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل کرسکیں۔ ہم ایک ایسا قانون لے کر آئیں جس میں حکومت اور اپوزیشن کی بات شامل ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر حلقے کے عوام کے نمائندے کو حق ہے کہ وہ بھی بلز پر رائے دیں۔ اگر آپ اتفاق رائے چاہتے تو ہم سے بات کرتے نا کہ رات کے اندھیرے میں آرڈیننس لاتے ہیں

Leave a reply