جراسک ورلڈ ڈومینین نے ریلز ہوتے ہی کر لیا کمال بزنس

0
47

جراسک پارک سلسلے کی چھٹی فلم جراسک ورلڈ ڈومینین نے ریلیز ہوتے ہی دھماکہ خیز بزنس کیا ہے، یہ فلم شائقین کی اولین چوائس بنی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ سینما گھروں میں سب سے زیادہ ہجوم اسی فلم کے لئے دکھائی دے رہا ہے ۔فلم نے ریلیز ہوتے ہی اب تک 14کروڑ اور 21لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے فلم کی کاسٹ میں ڈیلاس ،کوراڈرن ، برائد ، سیم نیل جیسے اداکار شامل ہیں یہ سب اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں ۔فلم نے صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی 17کروڑ اور 50 لاکھ سے زیادہ بزنس کر لیا ہے رواں ہفتے کے بزنس کی تفصیلات آنا ابھی باتی ہیں بزنس کی یہ اطلاعات اتوار تک کی ہیں ۔دس جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کی شوٹنگ

امریکہ ،مالٹا اور انگلینڈ میں ہوئی ۔شائقین فلم کی ریلز کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے ۔جراسک پارک کے سلسلے کی ابھی تک جتنی بھی فلمیں آئیں انہیں شائقین نے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے اور پہلے ہی دن سینما گھروں میں اس فلم کو دیکھنے کےلئے ہجوم دیکھا گیا اس بار بھی ایسا ہی ہوا محض چار ہی دن میں فلم نے کمال بزنس کیا ہے ۔
یاد رہے کہ بڑے بجٹ سے بننے والی یہ فلم کورونا کی وجہ سے تاخیر سے ریلز ہوئی ہے جہاں بہت سار ی فلموں کی ریلز رک گئی تھی وہیں اس فلم کی ریلیز بھی رکی تھی لیکن حالات بہتر ہوتے ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنی اور آتے ہی چھا گئی۔

Leave a reply