محکمہ تحفظ ماحولیات نے زگ زیگ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالکان پر 3500000 جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی مدد سے سموگ کا باعث بننے والے دھویں پر پانی ڈال دیا گیا اور ایک بھٹہ سیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر بلال افضل کا کہنا ہے کہ بھٹہ مالکان زگ زیگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ جبکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان کا اچانک دورہ کیا تھا اور اسموگ کے تدارک کے اقدامات نہ کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی اور نشتر اسپتال ٹو پراجیکٹ 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مزید یہ بھی پڑھیں؛

الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے ڈی سی ملتان کو فوری طور پر طلب کرکے اینٹی اسموگ اقدامات کے تحت بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ تھا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے تمام بھٹے سیل کردئیے جائیں تاہم ذرائع کے مطابق ملتان کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہنگامی دورے پر راولپنڈی پہنچ گئے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب رنگ روڈ منصوبے پر ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ منصوبے پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گے، وزیراعلی پنجاب ، کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں راولپنڈی میں ہونے والے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی

Shares: