خبردار ، جسٹس فائز عیسی کا فون ہیک ہوگیا

0
50

خبردار ، جسٹس فائز عیسی کا فون ہیک ہوگیا

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ،اس سلسلے میں سپریم کورٹ ذرائع نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل مذموم مقاصد کے لئے استعمال ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نمبر سے مختلف نمبروں پر میسجز جاری کئے گئے ہیں جو ان کی طرف سے جاری نہیں ہوئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے ٹوئیٹر پر لکھتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک کر لیا گیا انہوں نے احباب سے ان کے نمبر سے آنے والے میسجز اور کال کو نظر انداز کریں۔

Leave a reply