ملکی معیشت کے نئے دور کا آغاز:گوادر معاہدے کی یاداشت پر دستخط

0
56

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال وزیر اعلی ہاوس میں گوادر معاہدے کی یاداشت پر دستخط کردیئے

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ گوادر شپ یارڈ سے متعلق باہمی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ ڈپٹی سیکرٹری دفاعی پیداوار اور سیکرٹری صنعت وحرفت حافظ عبدلماجد نے دستخط کئے۔ آج تاریخی دن یے بھارت کے 43 اور بنگلہ دیش میں 26 شپ یارڈ ہیں ۔ کراچی کے بعد گوادر میں جدید شپ یارڈ بنا یا ہے- گوادر شپ یارڈ کراچی کی نسبت بڑا ہے ۔ شپ یارڈ میں جدید بحری جہازوں کی تیاری ہوگی ۔ شپ یارڈ کی صنعت بلوچستان کے ریونیو میں اضافہ کرے گا ۔ گوادر شپ یارڈ جہازوں کی مرمت بھی کرے گا ۔ گوادر شپ یارڈ میں بحری جہازوں کیلئے تمام مطلوبہ سامان دستاب ہوگا ۔ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے گوادر شپ یارڈ میں خصوصی تربیت کے مواقع بھی ہونگے ۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو گوادر شپ یارڈ میں ترجیح دی جائے گی ۔ وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں گوادر شپ یارڈ میگا منصوبہ ہے۔

وزیر اعلی جام کمال نے کہا کہ گوادر اور پاکستان کے حوالے سے ملکی معیشت کو اجاگر کرنے کا تاریخی منصوبہ ہے۔ حکومت کی ترجیح رہی کہ اپنے اثاثے کسی کی ملکیت میں نہیں دینگے ۔ گوادر پورٹ خطے کی بہترین محل وقوع پر ہے- جہاز رانی کے حوالے سے مقامی سطع پر روز گار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ بلوچستان میں روزگار کے مواقع کم ہیں گوادر شپ یارڈ جسا منصوبہ روزگار لانے کے ساتھ گوادر کی ترقی کا زریعہ بنے گا ۔ حکومت مقامی صنعت کو یکجا کرکے روزگار کے مواقع پیدا کررہی یے ۔ گوادر شپ یارڈ کی وجہ سے مقامی لوگوں کے رہائش بھی متاثر نہیں ہوگی۔ حکومت گزشتہ آٹھ ماہ سے بدعنوانی کے خلاف اقدامات کررہی یے ۔ ماہی گیری اور صحت کے حوالے سے نیب کے جو مقدمات بنائے ہیں حکومت نیب کے کام میں مداخلت نہیں کررہی ۔ معلومات تک رسائی کا بل بلوچستان اسمبلی نے منظور کیا۔ سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بلوچستان کو پہلے مرحلے میں دس ہزار ویکسن ملے گی ویکسن لگانے کا آغاز طبی عملے سے ہوگا۔ بلوچستان کی حکومت پہلی حکومت ہوگی جس نے اپنے اہداف مقرر کئے ۔ سوشل میڈیا اور میڈیا حکومت کی کارکردگی کو سامنے لارہا ہے ۔ وزارتوں کا قلمدان تبدیل ہونا حکومتوں کا حصہ ہے ۔ گوادر شپ یارڈ میں پہلی ترجیح بلوچستان کے لوگوں کا حصہ ہے ۔

حکومت بلوچستان گودر شپ یارڈ میں وفاقی حکومت کے ساتھ حصہ دار ہے۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر کاونٹر ٹیراریزم کا محکمہ فعال کیا گیا یے ۔ ساحلی پٹی کو محفوظ بنانے کے ساتھ کوئٹہ سیف سٹی اور گوادر سمارٹ سٹی بن رہے ہیں ۔ حکومت ہر سال سیکورٹی کو پہلے سے بہتر بنارہی ہے۔

Leave a reply