مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں...

پی ایس ایل 10، کراچی نے کوئٹہ کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی...

آئی پی ایل میچ دیکھنا مہنگا پڑا،سٹیڈیم سے جج کا آئی فون چوری

ممبئی: چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ کا آئی فون آئی پی...

گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)گورنمنٹ ایسوسی...

کندھ کوٹ : بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی تقریب حلف برداری

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(مختیار احمد اعوان)بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی تقریب حلف برداری
تفصیل کے مطابق پورے سندھ کی طرح ضلع کشمور میں بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب کندھ کوٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی نے تمام ممبران سے حلف لیا۔تقريب میں ڈسٹرکٹ کونسل کی 14 خواتین ممبران، دو نوجوان، دو اقلیتی، دو مزدور اور ایک خواجہ سرا مخصوص ممبران کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کی پانچ خواتین ممبران، ایک نوجوان، ایک اقلیتی، ایک مزدور اور ایک خواجہ سرا مخصوص ممبران,کرم پور ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون رکن، ایک نوجوان، ایک اقلیتی اور ایک مزدور کی نشست پے ۔تنگوانی ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون رکن، ایک نوجوان، ایک اقلیت، ایک مزدور کی نشست پے, بخشا پور ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون ممبر، ایک نوجوان، ایک اقلیتی، ایک مزدور کی نشست پے,کشمور ٹاؤن کمیٹی کی چار خواتین ممبران، ایک نوجوان، ایک اقلیتی، ایک مزدور کی نشست پے,ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون رکن، ایک نوجوان، ایک اقلیتی اور ایک مزدور کی نشست کیلئےحلف اٹھایا.تقریب میں گل محمد جکرانی، الطاف خان کوسو اور دیگر متعلقہ اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ضلع کشمور کے ضلع کونسل ، کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے نامزد امیدواروں نے حلف اٹھایا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں