کراچی کے بعد لاہور میں بھی اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں، لاہور سے شہری کو ڈاکو کہاں لے گئے
باغی ٹی وی : کراچی کے بعد لاہور میں بھی اغواء کاری کی وارداتیں زور پکڑنے لگی ، تھانہ ہیئر کے علاقے میں اغوا کاری کی واردت ہوئی .
متاثرہ شہری جاوید نے اپنے خلاف ہوئی واردات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کار میں سوار چار مسلح افراد نے مجھے گن پوائنٹ پر لیدڑ کے قریب کار سمیت اغوا کیا ۔
متاثرہ شہری جاوید بتاتے ہوئے کہا کہ اغواء کاروں نے اغواء کرتے ہی مجھے میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر گن پوائنٹ پر ویران علاقے میں لے گئے
نامعلوم افراد نے مجھے کوٹراھادکشن کے علاقے میں لیجاکر تقریبا پندرہ گھنٹے ایک کمرے میں بند رکھا ۔
ملزمان نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر مجھ سے پینتیس ہزار نقدی چھین لیے۔ملزمان نے گن پوائنٹ پر مجھ سے دو عدد میرے نجی بنک کے اکاونٹ کے چیکوں پر زبردستی سائن بھی کروائے ،
ملزمان نے دو بلائنگ اسٹام پیپرز پر بھی سائن کروائے ۔ ملزمان نے مجھے تقریبا پندرہ گھنٹے حبس بیجا میں رکھ کر گزشتہ رات ایک بجے کے قریب منت سماجت کرنے پر چھوڑا،
ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ ہیئر میں درخواست دائر کر دی ہے ۔میرے ساتھ اغوا کاروں نے مجھے اغوا کر کے سخت زیادتی کی ہے ۔