کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی ذبیح اللہ مجاہد

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی.

باغی ٹی وی : نئی حکومت کی تشکیل میں طالبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ذبیح اللہ مجاہد

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ہم نے کوششیں کیں۔ جرگوں اور مذاکرات سے کامیابی نہ ہوئی تو پنجشیر میں طاقت کا استعمال کیا۔

پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی. طالبان ترجمان کا عام معافی کا اعلان،دنیا سے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کئی جگہوں سے اسلحہ لے کر پنجشیر میں رکھا گیا تھا تاہم اب ہم پنجشیر میں فتح کے بعد امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن افغانستان ہو گا۔ ہماری خواہش تھی پنجشیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں لیکن ہمیں مزاحمت کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ پنجشیر کےساتھ بلا امیتاز سلوک ہو گا اور لوگ قطعا تشویش میں متبلا نہ ہوں۔ جنگ کے دوران بھی ہماری کوشش تھی کہ افغانوں کو نقصان نہ پہنچے۔

اس اعلان کے بعد سے ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں –


https://twitter.com/Shahid_Khan_Blo/status/1434778830170959876?s=20


https://twitter.com/Malangyaaar/status/1434773622556487680?s=20


https://twitter.com/talib_times/status/1434778543548866564?s=20

Comments are closed.