کہیں بارش اور کہیں برفباری،بالائی علاقو ں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

0
80

ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کی پوری تحصیل اور گردو نواح میں بارش اور پہاڑی مقامات پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں بارش ہوتے ہی ایندھن اور گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

وادی کاغان، ناران ، شوگراں، سری پایہ اور بابو سر ٹاپ پر برفباری نے ہر چیز کو ڈھک لیا ہے کوہ مکڑا ، موسیٰ کا مصلی، بٹہ کنڈی ، بوڑا وئی میں برفباری سے موسم شدید سردہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔ کل بھی موسم ابر آلود رہے گا اور سرد ہواوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کل بھی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

دیوسائی ،غذر ، کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری

گلگت بلتستان کی جنگ آزادی اپنی نوع میں ایک منفرد جدوجہد تھی بلاول بھٹو زرداری

قوم کی بیٹی نے منفرد انداز میں کے ٹو سر کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Leave a reply