کالا قانون کہنے والوں نے دو تہائی اکثریت ہونے کے باوجود تبدیل نہیں کیا،ملیکہ بخاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں پر نیب کیسز ہیں

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے آج بہت پریشان دکھائی دے رہے تھے،نیب کی شقیں اپوزیشن کے لیے این آر او تھی،نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے،ن لیگ والے کرپشن کو کرپشن ہی نہیں سمجھتے آئین عہدے کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیتا،کرپٹ عناصر کیسے پی ٹی آئی کو درس دے رہے ہیں؟اپوزیشن تو نیب کرپشن تحفظ کا ادارہ بنانا چاہتے تھے، مشاورت کرنے کا ن لیگ کو بہت شوق ہے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر کرپشن کے الزامات ہیں،شہبازشریف اوران کے بیٹے پر کیسز ،نوازشریف اور مریم سزا یافتہ ہیں،ن لیگی قیادت کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں حکومت قومی سلامتی بلز پر کام کررہی تھی،دن میں 34شقوں کا ڈاکہ ڈالا گیا تھا،پہلے آ پ کے اثاثے کیات ھے اوراب کیا ہیں؟جواب دیں،اپوزیشن آٹا ،چینی اسکینڈل کی بات کرتے ہیں تو عدالت سے رجوع کریں گزشتہ 4سال میں 540ارب روپے کی نیب ریکوری کی گئی،ہم نے پارلیمان کومضبوط کیا اور عزت دی،سنجیدہ چہرے بنا کر قوم سے جھوٹ بولاجارہا ہے .یہ تو کہتے ہیں مشاورت جب تک جاری ہے نیب کو بند کردیں،

پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف ،تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر معاملے کو این آر او کی نظر سے دیکھتی ہے ،شاہد خاقان عباسی نے گمراہ کن پریس کانفرنس کی ،ٹیکس معاملات ایف بی آر کو دے دیئے گئے ، نیب کو کالا قانون کہنے والوں نے دو تہائی اکثریت ہونے کے باوجود تبدیل نہیں کیا ،نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین برقرار رہیں گے ،نئے چیئرمین نیب کے لیے موجودہ کے ساتھ دیگر نام بھی سامنے آئیں گے ،پاکستان تحریک انصاف اصولوں کی بات کرتی ہے. کیا قائد حزب اختلاف شہباز شریف جو عوام کے پیسوں کا ضامن رہے ہو اور ان پر شواہد سمیت ٹی ٹیز جیسا بڑا کیس ہو، یہ اہلیت رکھتے ہیں کہ ان سے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے مشاورت کی جائے؟

@MumtaazAwan

پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

چیئرمین نیب اور پنڈورا پیپرز سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات مسترد

Shares: