کمبوڈیا پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں

0
39

پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا ہے جہاں پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں –

باغی ٹی وی : پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا ہے کمبوڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان سے روانہ کیا گیا 35 سالہ کاون ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا ہے جہاں اُس کا گلوکارہ چیر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے والہانہ استقبال کیا ہے۔

کمبوڈیا پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں کمبوڈیا میں کاون کو تین نئے دوست مل گئے نئے گھر میں کاون ، دیپو ، ارون اور سارائی میا کے ساتھ رہ رہا ہے-

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم نے کاون ہاتھی کا استقبال کیا ہے، کاون کو ایئرپورٹ سے سینچوری کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں ابتدائی طور پر دس ایکٹر زمین کاون کے لیے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کاون کے لیے کئی سالوں سے مہم چلانے والی گلوکارہ چیرکاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کے لیے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں۔

افسوس ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا شنیرا اکرم

کاون ہاتھی کی کمبوڈیا میں منتقلی سے قبل چیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی شیئر کی جانب سے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کاون ہاتھی سے متعلق امریکی گلوکارہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کاون ہاتھی نے 35 سال تک عوام میں خوشیاں بانٹیں۔

امریکی گلوکارہ نے سرسبز پاکستان کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا تھا اور ان کے بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی۔گلوکارہ چیر نے گرین اقدامات سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

امریکی گلوکارہ عمران خان کوتلاش کرتے کرتے پاکستان پہنچ گئی ،کپتان سے ملاقات

قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

Leave a reply