5 اوباش ملزمان کی کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،ملزمان بااثر،پولیس کا صلح کیلئے دباؤ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ‌ سکی

تھانہ ہڑپہ کی حدود چک بمبہ میں 5 اوباشوں نے 11 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی ہے، تھانہ ہڑپہ کے گاؤں بمبہ میں 5 اوباشوں نے غریب منظور نامی شخص کے بچے کو زبردستی گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ جب متاثرین تھانہ ہڑپہ میں درخواست لے کر پہنچے تو پولیس افسران نے بات نہ سنی۔ ملزمان کے با اثر ہونے کی وجہ سے آر ایچ سی ہڑپہ کا عملہ بھی ساز باز میں ملوث ہے اور متاثرین کا میڈیکل کرنے میں مسلسل تاخیر کر رہے ہیں متاثرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کے لیے دہائیاں دی ہیں اور کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، انصاف فراہم کیا جائے. 15 روز واقعہ کو گزر گئے ابھی تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا،پولیس مدعی پر ملزمان کے ساتھ صلح کے لئے بھی دباؤ ڈال رہی ہے

مقامی پولیس کے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہونے کی وجہ سے تھانہ ہڑپہ کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں سے زیادتی کے متعدد واقعات رونماء ہو رہےہیں چند روز قبل کاشف لطیف نامی اوباش نے 7 سالہ بچے سے زیادتی کی تھی ضمانت خارج ہونے کے باوجود 15 دن سے مقامی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آر پی او ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال ، اور ڈی ایس پی صدر سرکل کو اس بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ و تفتیشی افسران کی سرزنش کر کے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ تاکہ مستقبل میں ایسے مکروہ جرائم سے بچا جا سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے بچوں سے زیادتی کی اس بگڑتی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

Shares: