آپریشن ردالفسار کی کامیابیاں شہدا کے خون، عوام کے عزم سے ممکن ہوسکیں،ترجمان پاک فوج

0
148
آپریشن ردالفسار کی کامیابیاں شہدا کے خون، عوام کے عزم سے ممکن ہوسکیں،ترجمان پاک فوج

آپریشن ردالفسار کی کامیابیاں شہدا کے خون، عوام کے عزم سے ممکن ہوسکیں،ترجمان پاک فوج

آپریشن ردالفساد کو پانچ برس مکمل ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ردالفساد کے پانچ برس مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد 2 دہائیوں کی جنگ اور دہشتگردوں کا خاتمہ تھا،آپریشن کا مقصد پاکستانی عوام کی سکیورٹی یقینی بنانا تھا، آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری رہا،آپریشن کے نتیجے میں ملک غیریقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا، ردالفساد کی کامیابیاں شہدا کے خون، عوام کے عزم سے ممکن ہوسکیں،

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے پانچ برس مکمل ہونے پر کہا کہ شہدا کی قربانیوں، عوام کے عزم اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،

پاکستان کے طول و عرض میں دہشت گردی کرنیوالے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشنز ،پاکستانی قوم نے سیکیورٹی فورسز کیساتھ مل کر پاکستان کی تصویر میں امن کے رنگ بھر دیئے ضم شدہ قبائلی علاقوں سے گوادر تک ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا

آج ہر پاکستانی آپریشن رد الفساد کا حصہ ہے ،آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک میں امن کا قیام تھا ،آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کو مکمل غیر موثرکرنا تھا،ہر پاکستانی اس آپریشن کا حصہ اورآپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے،آپریشن کا مقصد عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا، آپریشن رد الفساد 2 نکاتی حکمت عملی کے تحت کیا گیا،ہشتگردوں نے ملک کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی، دہشتگردوں نے پاکستان میں زندگی مفلوج کرنے کی ناکام کوشش کی،قبائلی علاقے کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا،طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،ملک بھر میں 3لاکھ سے زائد انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے جا چکے،72ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحہ ملک بھر سے برآمد کیا گیا،پنجاب میں 34ہزارانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے گئے، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیےگئے،گوادر میں ہوٹل پر حملے کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا،کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کو ناکام بنایا گیا،750 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر ریاست کی رٹ بحال کی،48 ہزار سے زائد مائنز کور کر چکے ہیں

آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملٹری کورٹس کے تحت دہشتگردوں کے مقدمات کی تیزی سے سماعت ہوئی اور 78 سے زائد دہشتگرد تنظیموں اور سرکردہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران 1200 سے زائد شدت پسندوں کو بھی قومی دھارے میں واپس لایا گیا آپریشن رد الفساد کا اہم جزو سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی تھی جس میں مکمل کامیابی حاصل ہوئی اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکی طرف سے پاکستان مخالف سازشوں کو بے نقاب کیا گیا۔ آپریشن رد الفساد سے شہر قائد کا امن بھی لوٹا آیا اور جرائم کی عالمی درجہ بندی میں کراچی چھٹے سے 124 نمبر پر آگیا۔

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

شہر قائد کراچی میں جرائم کا خاتمہ ہوا اور شہر قائد خطرناک شہروں میں 97 سے 91 نمبر پر آ گیا۔ امن بحال ہوتے ہی کھیلوں کے میدان آباد ہوئے۔ کبڈی ورلڈ کپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کی آمد ہوئی۔ اسلام آباد دنیا کے پر امن شہروں میں شامل اور اقوام متحدہ کا فیملی سٹیشن بنا۔ برٹش ایئر ویز نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں شروع اور نئی ایئر لائنز نے پاکستان کا رخ کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کی آئی ایس پی آر سے الوداعی ٹویٹ ،کیا کہا؟

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ملکی دفاع کر ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، آرمی چیف کا آپریشن ردالفساد کے تین برس مکمل ہونے پر دبنگ اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کی بے مثال کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ردالفسادکے باعث وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے- سکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر امن کی آبیاری کی ہے-پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے-انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج آپریشن ردالفساد میں سرخرو رہی ہے- شہداء نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزا ئم کو ناکا م بنایا -انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوہلو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید کیپٹن حیدر عباس کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ نے شہید کیپٹن حیدر عباس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم کے بہادر سپوت نے اپنی قیمتی جان وطن عزیز امن کے لیے قربان کی اور قوم شہید کیپٹن حیدر عباس کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیپٹن حیدر عباس نے شہادت کا بلندرتبہ پایااور فرض کی ادائیگی میں اپنی زندگی پاک دھرتی پر قربان کی۔ کیپٹن حیدر عباس شہید جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔

Leave a reply