بھارتی اداکارہ متنازع کنگنا رناوت کے خلاف کرناٹک پولیس نے کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز کرناٹک کے ضلع ٹوماکورو کی ایک عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف اپنے حالیہ ٹویٹ پراحتجاج کرنے والے کسانوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے لئے ایف آئی آر درج کریں۔
People who spread misinformation and rumours about CAA that caused riots are the same people who are now spreading misinformations about Farmers bill and causing terror in the nation, they are terrorists. You very well know what I said but simply like to spread misinformation 🙂 https://t.co/oAnBTX0Drb
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) September 21, 2020
اداکارہ کے خلاف یہ مقدمہ ایک وکیل ایل رمیش نائک کی ایک شکایت کی بنیاد پر ، جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) عدالت نے کیاتھا –
کرناٹک عدالت کی ہدایت کے بعد پولیس نے بولڈ اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جبکہ اس میں ان کے خلاف دو گروہوں کے درمیان لڑائی کروانے کی کوشش کرنے، جان بوجھ کر ایک گروپ کی توہین کرنے، شدید اشتعال انگیزی پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ٹوماکورو کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ایف آئی آر کے مطابق کنگنا رناوت نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو دہشتگردوں سے تشبیہ دی تھی۔