کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردی کے حملے کے دوران شہید ہونیوالے سب انسپکٹر محمد شاہد ولدعارف کی نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن میں ادا کردی گئی
اس موقع پرپولیس کے خصوصی دستے نےشہید سلام پیش کیااورپھولوں کی چادرچڑھائی۔ نمازجنازہ میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی،آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ پولیس اور رینجرز کے سینئر افسران شہیدکے ورثاء اوراہلیان علاقہ نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے شہید پولیس افیسر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئےمحکمہ پولیس کے لیئے شہید کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے اس موقع پر شہید کے ورثاء کے لیئے محکمہپولیس سندھ کی جانب سےمروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ پولیس افسران کوہدایات دیں کہ اس حوالے سےتمام تر ضروری قانونی دستاویزی امور کوجلدسےجلدمکمل کیا جائے۔
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم
شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام
آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ
قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان
واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں
کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان