خواتین سے زیادتی،سکول پرنسپل کی گرفتاری کے بعد سکول بند

گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا
0
55
principal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے پرنسپل کی گرفتاری کے بعد سکول بھی بند کر دیا گیا ہے

گلشن حدید میں سکول کے اندر خواتین کے زیادتی کرنیوالے پرنسپل نے پولیس کو ابتدئی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دوران تحقیقات ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ سکول ایک لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر لیا تھا، اسکو میں دس خواتین اور 5 مرد اساتذہ ملازم تھے، اسکول میں 250 طلبا زیر تعلیم ہیں، پولیس حکام کے مطابق ملزم خواتین ٹیچرز کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا،

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں سکول پرنسپل کی خواتین کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو سامنے آئیں تو پولیس نے فوی کاروائی کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل عرفان سموں کو گرفتار کر لیا، آج کاروائی کرتے ہوئے سکول بھی بند کر دیا گیا ہے،مزید تحقیقات کے دوران پرنسپل کے گھر اور سکول پر چھاپہ مارا گیا اس دوران تین مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،

گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر قربان بھٹو کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز قمبرانی، زید مگسی اور جاوید قاضی شامل تھے آج ڈپٹی ڈائریکٹر قربان علی بھٹو کی سربراہی میں ٹیم اسکول پہنچی اور اسکول کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ مذکورہ اسکول رجسٹرڈ نہیں ہے گرفتاری کے بعد ملزم عرفان کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اسٹیل ٹاوٴن پولیس کے اے ایس آئی آفتاب احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں 25 ٹیلی گراف ایکٹ۔376.509.506 کی دفعات شامل کی گئی ھیں

ذرائع کے مطابق اسکول میں سی سی ٹی وی لگانے والی کمپنی کا مالک بھی فوٹیج سامنے آنے پر خاموش رہا اور ملزم کو بلیک میل کرکے پیسے طلب کرتا رہا تاہم معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

آئی جی سندھ رفعت مختار نے میڈیا رپورٹس,پر ایس ایس پی ملیر سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اور کہا کہ غیرجانبدار اور شفاف انکوائری کو یقینی بناتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلشن حدید کے نجی اسکول میں طالبات سے جنسی ہراسگی کی خبر کا نوٹس لے لیا اور سکریٹری اسکول ایجوکشن کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،

ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلشن حدید میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے عرفان میمن نے ایک اسکول کھولا ہوا تھا ایجوکیش سٹم میں ایک غیر اخلاقی کامُ کررہا تھا پولیس نے شکایت ملتے ہی ایکشن لیا ،20 سے 25 ویڈیو سامنے آئی ہیں علی لودھی نے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے وہ غائب ہے اسطرح کے دھندے میں خاتون کی مدد ہوتی ہے ابتدائی طور پر ایک خاتون کا کردار سامنے آیا ہے باریک بینی سے تفتیش کررہے ہیں ایک کیمٹی تشکیل دی گی ہے،تاکہ متاثرہ خواتین سے ملے ایک خاتون پولیس افسر کمیٹی کا حصہ ہوگی ،

برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

Leave a reply