کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا

0
149

کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی :گذشتہ روز کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے موقع پر قومی جذبے سے بھر پور ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا ہے-

یہ ملی نغمہ معروف رائٹر صابر ظفر نے لکھا اور اسے شقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملی نغمے کی ویڈیو میں مصنف ، ادیب ، شاعر اور رائٹرا نور مقصود کو پورے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے –

’زندگی ہے کو پاکستان‘ گورننگ باڈی آف آرٹس کانسل نے پروڈیوس کیا اور میوزک واجد سعید نے دیا جبکہ ڈائریکشن کے فرائض ڈائریکٹر سہیل جاوید نے انجام دیئے ہیں۔

14 اگست کی مناسبت سے جاری ہونے والے ملی نغمے میں بھی پاکستان کے اچھے مستقبل کی سوچ ،امید اور پیغام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستا ن میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شفقت امانت علی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنا نیا گیت گھر آنگن جاری کیا ہے شفقت امانت علی کا اپنے گانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ گانا گھر آنگن وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ایک چھوٹی سی کاوش ہے اور پاکستانی قوم اور اُن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ جو محبت اور فخر ہمیں اپنے ورثے اور اپنی مادر وطن سے محسوس ہوتا ہے وہی ہے جو میں نے اس گانے میں ڈالا ہے-

دوسری جانب پاکستان کے مشہور ریپسٹار راجہ ریپستار نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے اپنا نیا گیت جشن آزادی ریلیز کیا ہے گیت میں کشمیریوں کے سنگ جشن آزادی منانے کی امید ظاہر کی گئی ہے-اس حوالے سے راجہ ریپسٹار کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد ہمارے کشمیری عوام ہمارے سنگ جش آزادی منائیں گے-

جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

شفقت امانت علی کا یوم آزادی کے حوالے سے نیا گیت ریلیز

Leave a reply