کراچی اور ملک بھر میں بارش سے نقصان پر شہباز شریف کا خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار

0
37

کراچی اور ملک بھر میں بارش سے نقصان پر شہباز شریف کا خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار

باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کراچی اور سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہہونے والے جانی‌ اور مالی نقصانات پر بے حد افسوس ہے۔ اس مشکل صورتحال کا صبر واستقامت، بہادری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے۔

ان اکا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ پارٹی رہنما اور منتخب نمائندے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد کریں۔انہوں نے اپیل کی کہ وفاقی حکومت عوام کے ریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائے۔ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور اشتراک عمل سے اقدامات کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات اور درد دل رکھنے والے صاحب ثروت اپنے اپنے علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو میں دل کھول کر تعاون کریں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں قومی اتحاد، ایثار اور قربانی کے جذبے سے کام لینا ہوگا.

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

Leave a reply