شہر قائد، بوہری برادری عید منا رہی،سیکورٹی کے سخت انتظامات

0
37
bohri

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بوہری برداری آج عید الفطر منا رہی ہے، بوہری برادری کی عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں

کراچی کے علاقے صدر میں رہائش پزیر بوہری برادری کے افراد نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی، اس دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اطراف کی سڑکیں بند کی گئیں تھیں، بوہری براداری کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں،بعد ازاں سب نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی

شہر قائد کراچی میں عید کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام عیدگاہوں، عبادتگاہوں کے اطراف سیکیورٹی اور بلدیاتی امور کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں،صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، مساجد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عید گاہوں اور مساجد کے اطراف مین ہولز پر ڈھکن کو یقینی بنایا جائے،واٹر بورڈ متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے عیدگاہوں میں چونے کے چھڑکاؤ کو تمام ڈی ایم سیز یقینی بنائیں،کے ایم سی اپنے متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے ، مرکزی عیدگاہوں کے اطراف سے کچرے کا مکمل صفایا کیا جائے،

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا 

Leave a reply