کراچی کیوں ڈوبا بلاول نے نکتے کی بات بتادی

0
29

کراچی فلڈ زدہ کیوں ہوا بلاول نے نکتہ بیان کردیا
باغی ٹی و ی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی موجودہ ابتر صورت حال پر نکتہ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ایسی صورت حال کو کیوں پہنچا. کراچی میں جاری طوفانی بارشوں پر بات کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ نے 90 سالہ تاریخ کا بدترین مون سون دیکھا اور آج بھی سندھ میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اس وقت غیر متوقع قدرتی آفت سے دوچار ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد کراچی میں بارشوں سے ہونیوالے نقصان پراظہار تشویش کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت کی ہے گورنرسندھ لوگوں کو ریلیف کے لیےاقدامات کریں، ارکان قومی اسمبلی لوگوں کی مدد کیلئےحلقے میں نکلیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ‏متاثرہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا بروقت فراہم کی جائیں،صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے حالات سے واقف ہوں،نشیبی علاقوں میں متاثرین کومناسب مقامات پرپہنچایاجائے،

واضح رہے کہ شہر قائد میں بارش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے,کراچی ملیر ناد علی لیاقت اسکوائر جناح اسکوائر۔لیاقت مارکیٹ اردو نگر اور سعوداباد کھوکھراپار جانے والے روڈ پانی سے بھر گئے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد روڈوں پر پانی جمع ہو گیا،

پی سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،کلفٹن میں دو تلوار سے تین کے درمیان کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا،شون سرکل سے پنجاب کالونی آنے جانے والے انڈرپاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا،دونوں انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ، کلفٹن میں دو تلوار سے تین کے درمیان کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا، کلفٹن میں 3تلوار ، کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

موسلا دھار بارش کے بعد فیڈرل بی ایریا میں بھی تباہی ہوئی ہے،گجر نالہ بپھر جانے سے رحمان آباد واطراف کی آبادی میں پانی داخل ہو چکا ہے،ایف بی ایریا بلاک 5 گلیوں اور مکانات میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے،گجر نالے کا پانی مسجد میں بھی داخل ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،

بارش کے بعدکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ایمرجنسی نافذ کی ہے ترجمان کے مطابق عملہ اوربھاری مشینری علاقوں میں موجو دہے،کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا علا قہ سمندر کے قریب ہے،پانی کی نکاسی ممکن نہیں،علاقہ مکینوں سے احتیاط اور گھر میں رہنے کی درخواست ہے،کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں،

Leave a reply