کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی سفارتخانے نے کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے کی مذمت کی ہے
ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں،کراچی حملے میں زخمیوں ہونے والے افراد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،
We condemn today's attack on the #KarachiStockExchange. We would like to offer condolences to the innocent victims and wish the injured an early recovery. We oppose terrorism in any form and firmly support Pakistan's efforts in fighting terrorism and safeguarding the nation.
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) June 29, 2020
چینی سفارتخانے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکل میں ہونے والی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم
شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام
آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ
قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں
پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان