الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری

electsionCommission

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا.

الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے تحت شہر قائد کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔ جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جماعت اسلامی اور ریٹرننگ افسر کے فارمز کا بغور جائزہ لیا گیا، ریٹرننگ افسر کے جمع کروائے گئے فارم 11 میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

فیصلے کے تحت جماعت اسلامی کے جمع فارمز میں مذکورہ پولنگ اسٹیشنزکے رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد درج نہیں ہے، پریذائیڈنگ اور آراوزکے فارمزمیں ووٹوں کی تعداد جماعت اسلامی کے ڈیٹا سے متضاد ہے۔ جاری کردہ فیصلے کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کرنا بھی الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، صدر، سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیوں اوربلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری میں شامل ہے۔
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد درخواست گزاروں نے کراچی کی 6 یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ متعلقہ آراوزڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزاورفریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزاپنی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کروا کر تین روز میں رپورٹ پیش کریں بے۔ فیصلے کے مطابق یوسی 3 کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کے باعث ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسراس کی جگہ ووٹوں کی گنتی کریں گے۔

Comments are closed.