بس کا ٹکٹ سنبھال کر کیوں رکھا ہوا؟ سیما حیدر پھر مشکل میں

0
55
seema haider sachan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پب جی پارٹنر کے لئے اپنے شوہر ، وطن اور پھر مذہب چھوڑنے والی سیما حیدر کے لئے بھارت میں مشکلات کم نہ ہو سکیں

سیما حیدر ابھی تک شک کے دائرے میں ہے اور تحقیقات جاری ہیں، سیما حیدر کی دستاویزات تحقیقاتی ایجنسیوں کے قبضے میں ہیں، آئے روز سیما کو تحقیقات کے لئے بلایا جاتا ہے بلکہ اسکی نگرانی بھی کی جاتی ہے، سیما نے بھارتی اداروں کو نو دس مئی کو پاکستان سے پرواز کا بتایا ، سیما نے بہت سے کاغذات جلد بازی میں تیار کروائے، تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کے بچوں کے پاسپورٹ، ویکسی نیشن کارڈز کی بھی تحقیقات کر رہی ہیں، سیما نے نو دس مئی کا بتایا تا ہم سیما 11 مئی کو نیپال پہنچی تھی، اسکے بچوں کے ویکسی نیشن کارڈ آٹھ مئی کو بنائے گئے تھے، سیما کے سات سالوں‌ میں چار بچے ہوئے، تحقیقاتی ایجنسیاں سوال کر رہی ہیں کہ اسی وقت ہی کارڈ کیوں‌نہیں بنائے گئے؟ بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی کارڈ بن جاتا ہے مگر سیما نے ایسا نہ کیا اور ایک دن میں ہی سب بچوں کے کارڈ بنوا لئے،

سیما چار جولائی کو گرفتار ہوئی، سیما حیدر نے نیپال کے شہر پوکھرا میں لیا گیا بس کا ٹکٹ بھی سنبھال کر رکھا ہوا ہے، سیما نے یہ ٹکٹ کیوں سنبھال کر رکھا ہوا ؟ بس ٹکٹ غیر ضروری چیز، اسکے باوجود اسے سنبھال کر رکھنے کی وجہ سے سیما شک کے دائرے سے نہیں نکل رہی،

سچن کے خاندان والوں پر بھی نظر رکھی گئی ہے، سچن کے گھر کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے، سیما اب کسی سے نہیں ملنا چاہ رہی، میڈیا والے انٹرویو کے لئے تو سیما بار بار یہی کہہ رہی ہے، اب بس کرو میں تھک چکی ہوں، مزید نہیں دوں گی،

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

 تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Leave a reply