باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابق خاتون رکن قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
کراچی سے تحریک انصاف کی رہنما صائمہ ندیم بیرون ملک جا رہی تھیں کہ ایئر پورٹ سے انہیں روکا گیا ہے، صائمہ ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا جا رہی تھیں، صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا، صائمہ ندیم کو پرواز کی روانگی کے بعد پولیس ساتھ لے گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق صائمہ ندیم کا نام سیکورٹی اداروں کی اس فہرست میں موجود ہے جو بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں، نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں ہیں،
دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کے 200 کارکنوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے ، 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے تحریک انصاف کے 200 کارکنوں کے نام ایئرپورٹس اور شپ پورٹس حکام کو فراہم کردیئے گئے ہیں حکام کو ہدایات کی گئی ہیں کہ فہرست میں شامل کوئی بھی شخص ملک کے باہر نہ جائے
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں ملوث سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا