کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن بس سروس شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ پر جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے کراچی کے شہریوں کے لیے شروع کردی جائے گی۔

منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے


صوبائی وزیر نےکہاکہ اورنج لائن بی آر ٹی (عبدالستار ایدھی لائن) اب کراچی کے شہریوں کے لیے تیار ہے اورنج لائن پراجیکٹ کی 100 فی صد فنڈنگ حکومت سندھ نے کی ہےجبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یہ کراچی کے لوگوں کے لیے ایک اور تحفہ ہے-

بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق


انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آج سے آغاز کردیا گیا ہ اور 10 ستمبر سے اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے کھول د ی جائے گی اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آسکے گی۔

امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

اورنج لائن بس سروس اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرے گی اس کا ایک ایلیوی ٹڈ ا سٹیشن ہےاورتین گریڈ اسٹیشنوں پر10 ایکسلریٹر ہیں 16 پلیٹ فارم اسکرین ڈورز نصب ہیں۔یہ مکمل طورپرسندھ حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والا منصوبہ ہے جو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ادارے کے تحت چلایا جائے گا۔

سندھ حکومت نے ورنج لائن منصوبےکےلیے 20 بسوں کی خریداری کی رقم ادا کر چکی ہےاورنج لائن منصوبے کا 99 فیصد انفراسٹرکچر مکمل ہوچکا ہے (اورنگی ٹاؤن سے میٹرک بورڈ آفس)۔ اورنج لائن کے لیے کوریڈور کے اندر کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو شروع ہو گئی ہے۔

سوات میں سیلاب مگرپی ٹی آئی ارکان اسمبلی ابھی تک غائب ہیں‌

64 سے زیادہ مسافر ایک وقت میں ایک بس میں سفر کریں گے 31 نشست اور تقریباً 34 معاون ہینڈلز کے ساتھ کھڑے اور معذور افراد کے لیے دو نشستیں رکھی گئی ہیں۔ یہ بسیں بین الاقوامی سطح کے مطابق ہیں جن میں وائی فائی اور موبائل چارجنگ پورٹس سمیت تمام سہولیات موجود ہیں اورنج بس ریپڈ ٹرانزٹ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

متوقع سواریوں کی تعداد 24,000 یومیہ ہوگی لیکن یہ نظام یومیہ 30,000 مسافروں کو پورا کرتا ہے۔اورنج لائن بس سروس کا منصوبہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس (اورنگی ٹاؤن) سےجناح یونیورسٹی برائےخواتین کراچی (نزد میٹرک بورڈ آفس) تک 3.88 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا جس میں 4 بی آر ٹی اسٹیشنز اور 1 ڈپو (پاپوش قبرستان سے ملحق) شامل ہیں اس منصوبےکےتحت کل 20 بسیں چلیں گی اور 40 ڈرائیور دو شفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

خاندان کے بیشتر افراد کھو دینے والی بچی سے وزیراعظم کی ملاقات

Shares: