منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے

0
55

منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد دانستر نہر پر بھی پانی کا دباؤ ، نہرکا دروازہ ٹوٹ گیا-

باغی ٹی وی :ریسکیو ذرائع کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کے دباؤ کے نتیجے میں دانستر نہر کے دروازوں کے اوپر سے پانی اوور فلو ہونے لگا اور دروازوں سے اوور فلو ہونے والا پانی دانستر نہر میں داخل ہو رہا ہے۔

نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل کے سطح 22 فٹ سے زائد ہونے کے باوجود پانی گیٹ کے اوپر سے اوور فلو ہو رہا ہے اور دانستر نہر کے دروازوں پر پانی کا دباؤ بڑھنےکےباعث نہر کا دروازہ ٹوٹنےکےبعد دانستر واہ سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا ہےخوف و ہراس پھیلنے کے بعد منچھر جھیل کے قریبی دیہات سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

ضلع میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ کے سیم نالے کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس سے نوکوٹ شہر کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے قریبی دیہات سے لوگوں نےنقل مکانی شروع کردی ہے۔ نوکوٹ شہر کو بچانے کیلئے پشتوں پر ریت کی بوریوں سے بند باندھنے کا کام شروع کردیا گیا۔

منچھر جھیل سے ملحقہ دانستر واہ کا دروازہ آر ڈی 62 کے مقام پر پانی کے دباؤ کے باعث ٹوٹ گیا جس کے بعد وہاں سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا ہے اور بوبک شہر اور سیہون ائیر پورٹ کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سےجاںبحق افراد کی تعداد 1 ہزار 208 ہوگئی

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یونین کونسل بوبک، جعفر آباد ، واہڑ ، آئل ریفائنری سمیت سیکڑوں دیہاتوں کے بھی زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

خوف وہراس پھیلنے کے باعث مقامی آبادی نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید مصطفیٰ کا کہناہے کہ ٹوٹے دروازے کی مرمت کا کام جاری ہے-

منچھر کنٹرول روم کےمطابق پہاڑی ندی نالوں کا پانی شامل ہونے کےبعد منچھر جھیل کی سطح میں 6 فٹ اضافہ ہوا۔ جھیل میں پانی کا ڈیڈ لیول 120 فٹ تک ہے جبکہ منچھر جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 116.8 ہے۔

واضح رہے کہ دانستر نہر کا ایک دروازہ 2020 میں ٹوٹ گیا تھا، اس وقت نیا دروازہ نہ ملنے پر ایک استعمال شدہ دروازہ نصب کر دیا گیا تھا ریسکیو ذرائع کے مطابق نصب شدہ گیٹ کی لمبائی کی سائیز 18 تھی اور گیٹ پر 4 فٹ کی لوہے کی چادر نصب کی گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122 آرایل سے زائد ہے اور دانستر گیٹ کی لمبائی لوہے کی نصب شدہ چادر کے ساتھ 22 فٹ ہے۔

نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر

Leave a reply