رواں برس کراچی میں 1670 آتشزدگی کے واقعات ہو چکے، چیف فائر آفیسر

0
157
karachi

کراچی،چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز آگ ہمیں اطلاع ملنے سے کافی دیر پہلے لگی تھی،فائر بریگیڈ کو تاخیر سے اطلاع دی گئی تھی ،آگ جب چوتھے فلور تک پہنچی تھی تب فائر بریگیڈ کو بلانے کی بات ہوئی،لوگوں میں اوئیرنس کی کمی ہے، لوگ فائر بریگیڈ کانمبر نہیں جانتے

اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ شروع کے پانچ سے دس منٹ کا وقت انتہائی اہم ہوتا ہے ،بلڈنگ میں کوئی فائر فائٹنگ کا سامان نہیں تھا،بلڈنگ میں کوئی ہنگائی اخراج کا راستہ نہیں تھا،ایک آئیڈیا ہے کہ ہمیں 20 سے 25 منٹ تاخیر سے اطلاع دی گئی ،بلڈنگ میں سب ایسا سامان تھا جو تیزی سے آگ پکڑتا ہے ،ہمیں 5 سے 7 منٹ ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث لگ گئے ،ہماری گاڑیاں بروقت نکلی تھیں ،یہاں کا انسپکشن نہیں ہوا تھا ،ایس بی سی اے نے تمام منظوری دی یہ اس کا دائرہ اختیار تھا،شہر میں بے ہنگم عمارات بنی ہوئی ہیں ،اب ہمیں مئیر کراچی نے اختیارات دئیے ہیں اب ہم کام شروع کررہے ہیں ،ابتداء میں تین مقامات پر ٹارگٹ کرکے انسپکشن شروع کردی ہے ،ایک بلڈنگ کی انسپکشن میں تین سے چار گھنٹے لگ جاتے ہیں ،ہماری تین مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں ،پورے شہر کی انسپکشن کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے ،اس سال 1670 چھوٹے بڑے آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں ،آر جے مال میں کوئی فائر سیفٹی کا سسٹم موجود نہیں تھا ،پورے شہر میں 28 فائر اسٹیشنز کام کررہے ہیں جبکہ ایک لاکھ کی آبادی پر ایک فائر اسٹیشن ہونا چاہئیے.

واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور لاش نکالی گئی ہے، جس کے بعد واقعہ میں مرنیوالوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوا، لاش شاپنگ مال کی پہلی منزل سے ملی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

Leave a reply