کراچی میں اے ٹی ایم توڑ کر 16 لاکھ چرانے والا پنکچر مکینک نکلا

0
39

کراچی میں ای ٹی ایم مشین توڑ کر 16 لاکھ روپے چرانے والا پنکچر والا نکلا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں شاہراہ پاکستان پر اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسوں سے بھری ٹری لے جانے والا ملزم اتفاقیہ طور پر پکڑا گیا ہے۔ملزم کی عمر محض 18 سال ہے جو پنکچر لگانے کا کام کرتا ہے۔دسمبر 2020 میں گلبرگ میں نجی بینک کے اے ٹی ایم کارڈ سے رقم چرانے کے الزام میں 18 سالہ پنکچر لگانے والے نوجوان کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف کرتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔
ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ اس نے اکیلے ہی پنکچر کے اوزار کی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑا اور دونوں ٹری گھر لے گیا۔ٹرے گھر لے کر گیا تو اس میں سے 16 لاکھ روپے نکلے جس سے سرجانی میں گھر ،زیور اور رکشہ خریدا۔
ملزم نے بتایا کہ ایک دن ایک اجنبی شخص آیا اور کہا میرا کارڈ مشین میں پھنس گیا ہے جس پر میں نے اوزار کی مدد سے کارڈ نکال کر دیا۔

خیال آیا کہ اس طرح سے میں پیسے بھی نکال سکتا ہوں۔اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ذرائع کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ کے پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے 18 سالہ نوجوان نے بہت کم وقت میں مکان ، رکشہ اور سونا خریدا ہے جس پر افسر کو بھی شک ہوا۔مذکورہ نوجوان کو کو دفتر بلا کر معلومات حاصل کی گئی تو ملزم نے سب اگل دیا۔قبل ازیں مختلف اے ٹی ایمز سے ہینڈ سینیٹائزر چرانے والوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کو اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور ہزاروں نئے مریض سامنے آرہے ہیں تاہم ان لوگوں نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنالیا،کچھ صارفین اے ٹی ایم اور پھر سینیٹائزر استعمال کرنے کے بوتل ہی اٹھا کر چلتے بنے، صرف یہی نہیں بلکہ ایک صاحب بینک تک گاڑی پر آئے، اے ٹی ایم کے کمرے کا دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے، ہینڈ سینیٹائز کیے اور مشین استعمال کیے بغیر ہی بڑے اعتماد کیساتھ بوتل اٹھائی اور چلتے بنے، گویا وہ صرف سینیٹائزر ہی اٹھانے آئے تھے۔

Leave a reply