کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی

0
75

کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی۔کنٹریکٹر امجد محبوب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فروری سے ادائیگی نہیں کی تھی جس پر گذشتہ روز خوراک کی سپلائی روکی گئی۔کنٹریکٹر نے مزید بتایا کہ آج چڑیا گھر کی انتظامیہ سے ملاقات میں معاملات طے پا گئے ہیں۔جس کی جانب سے واجبات کی ادائیگی دسمبر تک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹس جعلی ہے،چڑیا گھر کے اسٹوریج روم میں خوراک کے ذخائر موجود ہیں۔واضح رہے کہ ٹھیکے دار نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کراچی کے چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا بند کر کے نوٹس چسپاں کردیا تھا۔

کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کا کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکے دار نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر خوراک کی فراہمی بند کردی تھی۔

کے ایم سی کے محکمہ فنانس نے ٹھیکے دار کو فروری سے خوراک فراہمی کے بلز کی ادائیگی نہیں کی جس پر ٹھیکدار نے آج سے خوراک بند کرکے نوٹس چسپاں کردیا۔جس میں کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی کرو ورنہ جانوروں کا کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ چڑیا گھر کے راشن گوڈائون میں جانوروں کے لیے صرف چند دنوں کا کھانا موجود ہے ، خوراک کی فراہمی بند ہو جانے کے باعث سینکڑوں جانوروں کو خوراک کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ صورتحال یہ رہی تو جانوروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور میونسپل کمشنر افضل زیدی تمام صورتحال سے بے خبر ہے۔

Leave a reply