کراچی:پنیاری پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 6 جواری گرفتار، مقدمہ درج

0
52

کراچی:پنیاری پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 6 جواری گرفتار، مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مجرم پیشہ افراد گرفتار کیے

اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی پھلیلی محمد پریل موریو کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالکریم عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی ہوئی ،دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گوٹھ آدہو خان جتوئی کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا

کوہلو:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:9ہلاک تین گرفتار

گرفتار جواریوں میں مقصود عرف پائلیٹ بھٹی، محمد ریاض عرف کالو قریشی، محمد راشد ملک، عبدالخالق قریشی، بندو ملک اور وقار علی قریشی شامل ہیں پنیاری پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد 7,920 روپے کیش رقم، آکڑا پرچیاں اور تاش کے پتے پولیس تحویل میں لیکر جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

ادھر ایک اور واقعہ میں نسیم نگر پولیس کی کامیاب کاروائی, خاتون کے قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نسیم نگر پولیس کی کاروائی گزشتہ دنوں ہونے والی قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار لیا گیا

عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

مورخہ 2022-11-23 کو نسیم نگر کی حدود سہرش نگر گورمنٹ پرائمری سکول کے قریب گھر میں خاتون کو گولی مار کر قتل کرنے کا واقع پیش آیا جس پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج نسیم نگر کو واقع کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے

نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا

انچارج نسیم نگر سب انسپیکٹر فرحان الدین میمن نے اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر 320/2022 زیر دفعہ 114,109,302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے تمام پہلوؤں سے اس واردات کی تفتیش کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات شروع کردی

کوہلو:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:9ہلاک تین گرفتار

نسیم نگر پولیس نے مخفی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اس واردات میں ملوث ملزم بنام شاہ مراد جمالی کو آلہ قتل سمیت گرفتا کرلیا جبکہ اس واردات کے دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاریابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ گھریلوں تنازع پر خاتون کا قتل کیا

Leave a reply