میڈیا کے مطابق کراچی میں 3 برساتی نالوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کا سروے کام مکمل ہوگیا ہے اور اس منصوبہ پر 5ارب سے ذائد خرچ ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 برساتی نالوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کا کام اس ضمن میں 12ہزار خاندان کی آباد کاری پرصوبائی حکومت عملدآمد کرنے کی ذمہ دار ہوگی اور  وزیراعظم کے 1100ارب روپے کے کراچی پیکچ کی اعلان کے بعدیہ پہلا منصوبہ ہے جس کو نیشنل ڈازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، 3 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز ، کچی آبادی بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر ادروں نے تیز ی سے سروے ڈیمارکیشن کا کام مکمل کرلیا ہے اور مذید تعمیراتی منصوبہ کا پی سی ون کا کام آئندہ چند روز مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کے 2 نالے گجر نالے اور محمود آباد- منظور کاولونی نالے سے تجاوزات ہٹانے کے بعدنالے اور سڑک کے منظورشدہ منصوبے پر جو 1 ارب 78کروڑ روپے کا منصوبہ ہے  پر کام معطل ہے۔

میڈیا کے مطابق نیشنل ڈازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 2  نالے کے ساتھ ساتھ اورنگی نالے کی تعمیرات کا منصوبہ تشکیل دے  کر اور اس پر کام تیز کردیا ہے  جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ گجرنالے کی 210فٹ چوڑائی کی حدبندی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، نالے کی لمبائی تقریبا 13.5 کلومیٹر ہے اور دونوں اطرف تقریبا 27کلومیٹر یعنی زیرہ پوائنٹ کا فاصلہ نیوکراچی سے لیکر حاجی مرید گوٹھ لیاقت آبادلیاری ندی تک گزرتا ہے۔

اورنگی ٹالے کی 200فٹ چوڑائی کی حد بندی کا 95فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،نالے کی چوڑائی صرف چند اسکوائر فٹ رہ گیا ہے، نالہ کی لمبائی لگ بھگ 12.5کلومیٹر ہے اور دونوں اطراف تقریبا 25کلومیٹر کے فاصلے نیا قطر اسپتال اورنگی ٹاون سے کشمیری محلہ اللہ پرانا گولیمار لیاری ندی میں گزرتا ہے جبکہ منظورکالونی ،محمود آباد نالہ کی چوڑائی 150فٹ ماسٹر پلان کے تحت موجود ہے اور اس کی لمبائی لگ بھگ 6.34کلومیٹر ہے جو سٹی اسکول پی ای ایچ سی سے شروع ہونے والے تقریبا 12.74کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ ملت روڈ سے ملیر ندی میں گزرتا ہے۔

دوسری جانب  کراچی کے 3 بڑے نالے پر قائم تعمیر ات، علاقہ کا نام، مکان کا سروے میں نام ، ولدیت، مردیا عورت،عمر، قومی شناختی کارڈ، دیگر فیملی اور سربراہ کانام، مکان قانونی یا غیر قانونی، لیز یا سب لیز جاری کرنے والے ادارے کانام، زمین کا رقبہ،کچا یا پکاتعمیرات ، پانی بجلی گیس سمیت دیگر سہولیات موجود ہے یا نہیں، نالہ پر تجاوزات زمین کا رقبہ،نالے پر تجارتی خاص طور پر دکان،ورکشاپ، پارکنگ اور دوسرے اہم عداد و شمار کی  رپورٹ مکمل کرنے کا کام تیز سے جاری ہے ۔