کراچی، ایک ہفتے میں 476 مفرور، 44 اشتہاری ملزمان گرفتار

khipolice

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،ویڈیو کانفرنس میں سندھ بھر کے تمام مفرور،اشتہاری ملزمان کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس شب و روز کام کررہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مفرور واشتہاری ملزمان کی یقینی گرفتاری کیساتھ ساتھ انکے قومی شناختی کارڈز کی کرائم ڈیٹا میں انٹریز کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 476 مفرور اور 44 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ویسٹ زون میں 208 مفرور اور 20 اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ایسٹ زون 143 مفرور اور 09 اشتہاری گرفتار کیئے گئے۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا ساؤتھ زون میں 125 مفرور اور 15 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق رینج میں 277مفرور،70 اشتہاری،ڈی آئی جی میرپورخاص کے مطابق ،56 مفرور،04 اشتہاری،ڈی آئی جی ایس بی اے کے مطابق 33 مفرور،04 اشتہاری،ڈی آئی جی سکھر کے مطابق 158 مفرور،45 اشتہاری جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 129 مفرور اور 129 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی سندھ نے نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ ماضی کی پولیسنگ کو ہمیں بالائے طاق رکھ کر اس میں جدت لانا ہوگی اور پولیسنگ کے جملہ امور کو ڈیجٹلائزڈ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کرائم ریکارڈ ڈیٹا اور پی آر ایم ایس میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی انٹریز کو لازمی بنایا جائے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تلاش ایپ کے بعد اب ٹریول آئیز،ٹول پلازہ پر کیمراز کی تنصیب،ANPRS اور چہرہ شناخت کیمراز کی تنصیب کے لیئے NRTC سے معاہدہ کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کریمنلز کا مرکزی ڈیٹا کی موجودگی سے ملزمان پر قانون کی گرفت یقینی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو واضح ہدایات دیں کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری ملزمان قرار دینے کے لیئے تمام تر اقدامات کو مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کریمنلز کے ڈیٹا فیڈنگ کی ذمہ داری ضلعی ایس ایس پیز کی ذمہ داری ہے لہذٰا مفرور اور اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا جملہ ضروری کوائف کیساتھ ترتیب دیکر برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے بالمشافہ و ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

Comments are closed.