شہر قائد، پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،دو کرمنلز گرفتار

0
36
crime

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

تیموریہ کی حدود متین فوڈ کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں،مقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک M نزد متین فوڈ پر ہوا جب ملزمان ایک شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے تھے موقع پر گشت پر مامور پولیس موبائل پہنچی تو ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوکر گر گئے جو کہ بعد میں ہلاک ہوگئے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ہلاک ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل اور شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون برآمد ہوا ہلاک ملزمان کی نعش عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی

دوسری جانب آرام باغ پولیس کی بروقت کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام، 2 اسٹریٹ کرمنلز اسلحہ سمیت گرفتارکر لئے گئے،  آرام باغ پولیس ایس ایچ او کی سربراہی میں سگنل پر معمول کی چیکنگ پر مصروف تھی اسی دوران کچھ فاصلے پر دو مسلح ملزمان نے 1 شہری جو اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھا سے لوٹ مار کی کوشش کی ،شہری امیر حمزہ نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت کی اور شور مچا دیا جس پر قریب موجود پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نہایت دانشمندی سے ملزمان کا گھیراؤ کیا اور دونوں ملزمان کو معمولی مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد غیر قانونی پستول اور 1 عدد چاکیواڑا کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت رقیب شاہ اور کاظم حسین شاہ ولد نظر حسین شاہ کے ناموں سے ہوئی ملزم رقیب شاہ مدعی سے مزاحمت کے دوران زخمی بھی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی تفتیش میں ملزم کاظم شاہ نے بتایا کہ وہ رینجرز کا ملازم تھا اور سال 2021 میں غیر حاضری کی وجہ سے ڈسمس کر دیا گیا تھاملزمان نے مزید بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی شہرمیں وارداتیں کرتے تھے

علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پولیس ٹریننگ اسکول گارڈن میں جدید طرز کے موک کورٹ روم کا افتتاح کر دیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس ٹریننگ اسکول گارڈن میں جدید طرز سے آراستہ موک کورٹ روم، ویڈیو لنک سہولیات اور لائیبریری کا افتتاح کیا اس موقع پر چیف سی پی ایل سی، اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ڈی آئی جی ویسٹ اور گورنگ باڈی کے اراکین و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ کورسزز کو جدید خطوط پر اسطوار کرنے پر پرنسپل ٹریننگ اسکول، گورنگ باڈی اور متعلقہ ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور انکی کاوشوں کو سراہا مزید کہا کہ پولیس فورس کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا تا کہ تفتیش اور جرائم کی کھوج میں زیادہ سے زیادہ مدد مل سکے اور عوام اورپولیس کے درمیان دوستانہ ماحول کی فضا قائم کی جا سکے۔ اس موقع پر پولیس ٹریننگ کالج کے پرنسپل انسپیکٹر ضیاء کو اچھی کارکردگی پر تعارفی اسناد اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا اور انکی فیکلٹی کے لئے کورسزز میں سرکاری مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی اورچیف سی پی ایل سی زبیر حبیب نے ایک دوسرے سے شیلڈز کا باہمی تبادلہ کیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج اور گورنگ باڈی کے اراکین کو بھی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی نے شرکاء کے ہمراہ موک کورٹ روم، لائیبریری ،شناختی پریڈ روم، انٹروگیشن روم، اسٹیٹمنٹ ریکارڈنگ روم اور ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا اور مزید بہتری کے لئے اپنی تجاویز اور احکامات جاری کئے۔

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

Leave a reply