باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
شہری کو جان سے مارنے کی نیت سے شدید زخمی کرنے والے ملزمان صوبہ پنجاب سے گرفتارکر لئے گئے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی ہدایت پر تفتیشی ٹیم کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے سب انسپکٹر شہزاد حمید کی سربراہی میں شہری فاروق کو جائیداد کے تنازعہ پر شدید زخمی کرنے والے ملزمان 1- محمد آصف ولد محمد لطیف 2- فتح خان ولد محمد خان کو گرفتارکر لیا ،
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 76/23 بجرم دفعہ 324/34 ت۔پ تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا تھا ملزمان واقعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے جنکی گرفتاری آئی ٹی اسٹاف کی تکنیکی معاونت سے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر سے عمل میں لائی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے
دوسری جانب تھانہ سعودآباد پولیس کی دو مختلف پولیس کاررواٸیاں، موٹرساٸیکل لفٹر اور گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتارکر لئے، گرفتار موٹرساٸیکل لفٹر سے ایک مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد کر لی گئی،گرفتار گٹکا فروش سے تین کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کی شناخت گٹکا فروش حارث اور راحیل کے نام سے ہوٸی،: گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں جوکہ پہلے بھی جیل جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے








