بھارت سے آنیوالے خصوصی طیارے میں کراچی سے سوار 12 مسافروں کے نام سامنے آ گئے

0
54

بھارت سے آنیوالے خصوصی طیارے میں کراچی سے سوار 12 مسافروں کے نام سامنے آ گئے

بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے
خصوصی طیارہ کراچی ایرپورٹ سے 12 مسافروں کو لیکر روانہ ہوا، خصوصی طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی ایرپورٹ پہنچا، بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے آنے والا خصوصی طیارہ کراچی ایرپورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی روانہ ہوا،

بھارت سے آنے والا خصوصی طیارہ گلوبل بمبارڈیئر G5 ہے، بھارت سے آنے والا خصوصی طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ایرپورٹ پر لینڈ کیا،خصوصی طیارے میں 12 مسافروں کو سوار کرنے کے بعد کپتان طیارے کو لیکر دبئی روانہ ہوا، کراچی سے جانے والے مسافروں میں محمد اسامہ عالم،خالد،زینب، یاسر حبیب،عمر علی، خالد قاسم،روہان ظفر، محمد یوسف،حامد مقصود،الماس مقصود،مقصود اسماعیل، فاطمہ اسماعیل شامل تھے

قبل ازیں چند روز قبل بھی بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی تھی بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ شارجہ سے حیدر آباد دکن جا رہا تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، مذکورہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا ، مذکورہ بھارتی طیارے میں 180 مسافر سوار ہیں بھارتی ایئر لاین کے مذکورہ طیارے نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر کراچی میں بحفاظت لینڈ کیا فنی خرابی کا شکار ہونے والا بھارتی طیارہ ایئر بس 320 ہے بعد ازاں دوسرے طیارے کے آمد کے بعد مسافروں کو روانہ کیا گیا

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

Leave a reply