شہر قائد سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ملزم گرفتار
کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بڑی کارروائی کی ہے
انچارج سی ٹی ڈی چوھدری صفدر کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر شمشاد خان گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم ایم کیو ایم گلبہار ناظم آباد کا سابقہ سیکٹر انچارج ہے،
گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی دس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم 1992 میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی انڈیا فرار ہو گیا تھا ، مفروری کے دوران ایم کیو ایم قیادت نے را سے رابطہ کروایا ، بمبئی میں را افسران نے شمشاد خان کو عسکری تربیت دی، بھارتی ایجنسی را نے ملزم کو کراچی میں دہشتگردی کے لیے تیار کیا،
ملزم کو کراچی پہنچ کر پولیس، خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور مخالفین کو قتل کا ٹاسک دیا بھارتی ایجنسی را نے ملزم کو شہرقائد میں افراتفری پھیلانے کی ہدایت دی ، شمشاد خان نے کراچی واپس آ کر ٹارگٹ کلنگ کی، 1994 میں حقیقی کارکنان آصف کیپسن اور فہیم فہمی کو قتل کیا، 1995 میں حقیقی کارکنان انصار، کامران اور رفیق پپو کو ٹارگٹ کیا، 2013 میں ایم کیو ایم کارکن حامد کو قتل کروایا، چ 2014 میں ایم کیو ایم کارکنان تراش اور حیدر حسین کو قتل کروایا،2014 میں سرفراز باڈی بلڈر کو ٹارگٹ کیا،سال 2014 میں ہی ایم کیوایم یونٹ انچارج 4 ناظم آباد فراز کو قتل کروایا، ملزم سزا یافتہ اور دو مرتبہ جیل بھی جا چکا ہے ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے
بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار
سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام، کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار