اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ماموں بھانجا گرفتار

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ماموں بھانجا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی 11B میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزمان رشتے میں ماموں اور بھانجا ہیں اور دونوں مل کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کی شناخت فرحان ولد ربنواز اور امان اللہ ولد غلام یاسین کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ خواجہ اجمیر نگری برآمد کر لی گئی.گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کررہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کی گٹکا فروش،منشیات فروش،شراب سپلائر اور اسٹریٹ کریمنل کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں کاروائی خفیہ اطلاع پر منشیات،گٹکا ماوا فروش اور اسٹریٹ کریمنل ملزمان کے خلاف کی گئی ٹارگٹٹڈ کاروائی میں نیو کراچی صنعتی ایریا سے نو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں گٹکا، ماوا، چرس،ہیروئن اور اسخہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا گرفتار ملزمان میں یوسف،یاسر،محمد حیدر،محمد رضوان،ریاض الدین،محمّد فرحان،سلیمان،عمران عرف ببلو اور محمّد رضوان شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

ضلع ویسٹ پولیس کا بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے 1 لسٹڈ سمیت 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ پیرآباد، اقبال مارکیٹ اور اورنگی پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئیں۔ملزمان کے قبضے سے 01 کلو 290 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں لسٹڈ حیدر عرف یامین ولد فضوب اور ابراہیم ولد عبدالغفور، جمشید ولد شیر محمد اور محمد عالم ولد ہاشم شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

علاوہ ازیں سر سید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنل رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے،ملزمان شہری رضوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل پہنچ گئی پولیس نے نہایت حکمت عملی سے ملزمان کو گھیرا ڈال کر بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا ملزمان میں مبشر ولد محمد دین اور راحیل ولد عبدالنبی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور ایک موٹر سائیکل جعلی نمبر پلیٹ کی برآمد کی گئی،ملزمان نے دورانِ تحقیقات انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصے سے آنلائن مارکیٹنگ ویبسائٹ سے موبائل فون کی ڈیلینگ کرکے لوگوں کو بلاکر اسلحہ کے زور پر لوٹا کرتے ہیں ملزمان نے بتایا کہ چھینے ہوئے موبائل فون بھی آنلائن ویبسائٹ کے ذریعے کم داموں فروخت کردیتے ہیں گرفتار ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ واردات میں ان کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں جو لوگوں سے فون پر بات کرکے بلاتی ہیں اور ڈیل کرتی ہیں. گرفتار ملزمان ریپیٹیڈ آفینڈر ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ملزم مبشر اعلی تعلیم یافتہ ہے اور موبائل فون کے کوڈ کھولنے اور سافٹویئر تبدیل کرنے کا ماہر ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

Comments are closed.